نبوت خاصّہ



طاقت، دولت، قبیلے اور رنگ جیسے امتیازات کے مقابلے میں انسانی کمالات کو فضیلت کا معیار قرار دیا اور فرمایا<یَا اٴَیُّھَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَّاٴُنْثٰی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْباً وَّقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا إِنَّ اٴَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اٴَتْقَاکُمْ إِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ> [26]

نشہ آور چیزوں کے استعمال سے فاسد شدہ افکار اور وسیع پیمانے پر پھیلے هوئے جوئے اور سود خوری کی وجہ سے بیمار اقتصاد کا ان آیات کے ذریعہ اصلاح ومعالجہ کیا <یَا اٴَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا إِنَّمَا الَخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَاْلاٴَنْصَابُ وَاْلاٴَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ> [27] <وَاٴَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا> [28]،<وَلاَ تَاٴْکُلُوا اٴَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ> [29]

انسانی جانوں کو ان آیات کے ذریعے تحفظ فراھم کیا<وَلاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلاَّ بِالْحَقِّ> [30]، <وَمَنْ اٴَحْیَاھَا فَکَاٴَنَّمَا اٴَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعاً> [31]

کمزوروں پر طاقتوروں کے ظلم وتعدی کے باب کوبند کیا اور لوگوں پر عدل واحسان کے دروازے کھول کر فرمایا<فَمَنِ اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ > [32]، <وَاٴَحْسِنْ کَمَا اٴَحْسَنَ اللّٰہُ إِلَیْکَ وَلاَ تَبْغِ الْفَسَادَ فِی اْلاٴَرْضِ > [33]، <إِنَّ اللّٰہَ یَاٴْمُرُ بِالْعَدْلِ وَاْلإِحْسَانِ > [34]

اور اس دور میں جب عورتوں کے ساتھ حیوانوں جیسا برتاوٴ کیا جاتا تھا فرمایا <وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ> [35] ،<وَلَھُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْھِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ> [36]

ھر قسم کی خیانت سے روکا اور فرمایا<إِنَّ اللّٰہَ یَاٴْمُرُکُمْ اٴَنْ تُوٴَدُّوا اْلاٴَمَانَاتِ إِلیٰ اٴَھْلِھَا وَ إِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اٴَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ > [37]

عھد وپیمان کے پورا کرنے کو ایمان کی نشانیوں سے قرار دیتے هوئے فرمایا: <وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاٴَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِھِمْ رَاعُوْنَ> [38]،<وَ اٴَوْفُوا بِالْعَھْدِ إِنَّ الْعَھْدَ کَانَ مَسْئُوْلاً> [39]

اور امت کو آیہٴ<یُوٴْتِی الْحِکْمَةَ مَنْ یَّشَاءُ وَمَنْ یُّوٴْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ اٴُوْتِیَ خَیْراً کَثِیْراً> [40] کے ذریعے جھالت ونادانی کی ذلت سے اس طرح نجات دی کہ دنیا میں علم وحکمت کے علمبردار بن کر سامنے آئے ۔

اپنے پیروکاروں کو ھر اچھائی کا حکم دیا اور ھر قسم کی برائی سے روکا، طیب وپاکیزہ چیزوں کو ان کے لئے حلال اور خبیث اشیاء کو ان کے لئے حرام قرار دیا اور ان تمام قیود سے جن کا انہوں نے خود کو فطرت کے اصولوں کے برخلاف پابند کر رکھا تھا، نجات دلائی ۔

<اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُونَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ اْلاٴُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہ مَکْتُوْبًاعِنْدَھُمْ فِی التَّوْریٰةِ وَاْلاٴِنْجِیْلِ یَاٴْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھَاھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ یُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبَاتِ وَیُحْرِّمُ عَلَیْھِمُ الَخَبَائِثَ وَیَضَعُ عَنْھُمْ إِصْرَھُمْ وَاْلاٴَغْلَاَلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْھِمْ فَالَّذِیْنَ آمَنُوْا بِہ وَ عَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْ اٴُنْزِلَ مَعَہ اٴُوْلٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ > [41]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 next