نبوت خاصّہ



۵۔پروردگار عالم کا تخلیق آدم سے پشیمان هونا اس بات کی دلیل ھے کہ وہ اپنے کام کے انجام سے جاھل تھا۔ کیا پروردگار عالم کو جاھل سمجھنا، کہ جس کا لازمہ محدودیت ِذات ومخلوقیت ِخالق اور نورِ علم وظلمت ِجھل کی حق ِمتعال کے ساتھ ترکیب ھے، انسان کو خدا کی جانب ھدایت کرنے والی آسمانی کتاب سے ممکن ھے؟!

جب کہ ھدایت قرآن یہ ھے کہ<اٴَلاَ یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ > [17]<وَإِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلاَئِکَةِ إِنِّیْ جَاعِلٌ فِی اْلاٴَرْضِ خَلِیْفَةً قَالُوْا اٴَ تَجْعَلُُ فِیْھَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْھَا وَیَسْفِکُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ قَالَ إِنِِّیْ اٴَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُوْنَ> [18]

۶۔پروردگا ر عالم سے حزن وملال کو منسوب کیا جو جسم، جھل اور عجز کا لازمہ ھیں اور اس بارے میں ھدایت قرآن یہ ھے <سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَاْلاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُخ لَہ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَاْلاٴَرْضِ یُحْی وَیُمِیْتُ وَھُو َعَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌخ ھُوَ اْلاٴَوَّلُ وَاْلآخِرُ وَ الظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ بِکُلِّ شَیَءٍ عَلِیْمٌ> [19]

عیسائیوں کے بعض مخصوص عقائد

۱۔رسالہٴ اول یوحنا رسول باب پنجم: ”جس کا عقیدہ یہ هوکہ عیسیٰ مسیح ھے، خدا کابیٹا ھے اور جو والد سے محبت کرے اس کے بیٹے سے بھی محبت کرتاھے …کون ھے جو دنیا پر غلبہ حاصل کرے مگر وہ جس کا عقیدہ یہ هو کہ عیسیٰ خدا کا بیٹا ھے۔ یہ وھی ھے جو پانی اور خون سے آیا یعنی عیسیٰ فقط پانی سے نھیں بلکہ پانی، خون اور روح سے ھے، جو گواھی دیتی ھے، کیونکہ روح حق ھے ۔ تین ھیں جو گواھی دیتے ھیں یعنی روح، پانی اور خون اور یہ تینوں ایک ھیں ۔“

۲۔انجیل یوحنا، باب اول، پھلی آیت سے :”ابتدا میں کلمہ تھا اور کلمہ خدا کے پاس تھا اور کلمہ خدا تھا، وھی ابتدا میں خدا کے پاس تھا ۔ تمام چیزیں اسی کے لئے خلق کی گئیں۔ موجودات نے اس کے سوا کسی اور سے وجود نھیں پایا۔ اس میں زندگی تھی اور زندگی انسان کا نور تھی، نور کی درخشش تاریکی میں هوتی ھے، اور تاریکی اس کو نہ پاسکی ۔ خدا کی جانب سے یحییٰ نامی ایک شخص بھیجا گیا، وہ گواھی دینے آیا تاکہ نور پر گواھی دے اور سب اس کے وسیلے سے ایمان لائیں ۔ وہ خود نور نہ تھا بلکہ نور پر گواھی دینے آیاتھا ۔ وہ حقیقی نور تھا جو ھر انسان کو منور کر دیتا ھے اور اسے دنیا میں آنا تھا، وہ کائنات میں تھا اور کائنات کو اسی کے لئے خلق کیا گیا اور کائنات نے اسے نہ پہچانا، اپنے خواص کے پاس گیا، اس کے خواص نے بھی اسے قبول نہ کیا، لیکن جنہوں نے اسے قبول کیا انھیں قدرت عطا کی کہ خدا کے فرزند بن سکیں۔ یعنی جوکوئی اس کے نام پر ایمان لایا جو نہ تو خون، نہ جسمانی خواھش اور نہ ھی لوگوں کی خواھش سے ھے، بلکہ خدا سے متولد هوئے ھیں۔کلمہ جسم میں تبدیل هوا اور ھمارے درمیان سکونت اختیار کی ۔اسے فیض،سچائی اور جلال سے پُر دیکھا، ایسا جلال جو بے مثال باپ کے بیٹے کے شایان شان تھا۔“

۳۔انجیل یوحنا، باب ششم،اکیاونویں آیت سے :”میں آسمان سے نازل هونے والی زندہ روٹی هوں ۔ اگر کوئی اس روٹی سے کھا لے تاابد زندہ رھے گا ۔اور جو روٹی میں عطا کر رھا هوں وہ میرا جسم ھے، جسے میں کائنات کی زندگی کے لئے عطا کررھا هوں، یہود ایک دوسرے سے جھگڑ کر کھا کرتے تھے کہ یہ شخص اپنے جسم کو ھمیں کھانے کے لئے کس طرح دے سکتا ھے۔ عیسیٰ نے ان سے کھا :آمین آمین، میں تمھیں کہہ رھا هوں کہ اگر تم نے انسان کے بیٹے کا جسم نہ کھایا اور اس کا خون نہ پیا، تو تم لوگ اپنے اندر زندگی نہ پاؤگے ۔ اور جو کوئی میرا جسم کھائے اور میرا خون پئیے وہ جاودانہ زندگی پائے گا ۔اور روزِقیامت اسے میں اٹھا ؤں گا کیونکہ میرا جسم حقیقی کھانا اور میرا خون حقیقی پینے کی شے ھیں۔ بس جو بھی میر اجسم کھائے گا اور میرا خون پئے گا وہ مجھ میں اور میں اس میں رہوں گا ۔ جیسا کہ مجھے زندہ باپ نے بھیجا ھے اور میں اس کی وجہ سے زندہ هوں، اسی طرح جو مجھے کھائے گا وہ بھی میری وجہ سے زندہ رھے گا ۔“

۴۔انجیل یوحنا، باب دوم، تیسری آیت سے :”اور شراب ختم هوئی تو عیسیٰ Ú©ÛŒ ماں Ù†Û’ اس سے کھا : ان Ú©Û’ پاس شراب نھیں Ú¾Û’ ۔عیسیٰ Ù†Û’ جواب دیا: اے عورت مجھے تم سے کیا کام Ú¾Û’ØŒ ابھی میرا وقت نھیں هوا۔ اس Ú©ÛŒ ماں Ù†Û’ نوکروں سے کھا :تم سے یہ جو Ú©Ú¾Û’ انجام دو Û” اس جگہ تطھیر ِیہود Ú©Û’ حساب سے Ú†Ú¾ سنگی ساغر رکھے هوئے تھے، جن میں سے ھر ایک میں دو سے تین کیل  تک Ú©ÛŒ گنجائش تھی عیسیٰ Ù†Û’ ان سے کھا: ساغروں Ú©Ùˆ پانی سے پر کرو۔ انھیں پر کیا گیا تو عیسیٰ Ù†Û’ کھا: اب انھیں اٹھا کر صدر مجلس Ú©Û’ پاس Ù„Û’ جاؤ۔ وہ Ù„Û’ گئے، جب صدر مجلس Ù†Û’ اس پانی Ú©Ùˆ جو شراب میں تبدیل هوچکاتھا، چکھا ØŒ لیکن اسے معلوم نہ هوا کہ کھاں سے آیا Ú¾Û’ØŒ البتہ پانی نکالنے والے نوکر جانتے تھے۔ صدر مجلس Ù†Û’ دولھا سے مخاطب هوکر کھا: ھر ایک Ù¾Ú¾Ù„Û’ اچھی شراب لاتاھے اور جب نشہ چھا جائے تو اس سے بدتر، لیکن تم Ù†Û’ ابھی تک اچھی شراب بچا کر رکھی هوئی ھے۔اور یہ وہ ا بتدائی معجزات ھیں جو عیسیٰ سے قانائے جلیل میں صادر هوئے Û” اوراپنے جلال Ú©Ùˆ ظاھر کیا اور اس Ú©Û’ شاگرد اس پر ایمان لائے ۔“

اور اب ان آیات کے متعلق بعض نکات کی طرف اشارہ کرتے ھیں :

الف۔نصاریٰ کے اصول وعقائد میں جو بات مورد اتفاق ھے وہ تثلیث پر اعتقاد ھے ۔ جب کہ انجیل یوحنا کے سترہویں باب کی تیسری آیت یہ کہتی ھے :”جاودانہ زندگی یہ ھے کہ تیری، حقیقی خدائے واحد کے طور پراور تیرے بھیجے هوئے عیسیٰ مسیح کی معرفت حاصل کریں ۔“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 next