وھابیوں کے عقائد



 

یھاں پر ھمارا مقصد وھابیوں کے تمام عقائد کو بیان کرنا نھیں ھے بلکہ ھم صرف ان عقائدوں کو بیان کریں گے جن کی وجہ سے یہ لوگ مشهور هوئے اور جن کی بناپر دوسروں سے جدا هوئے ھیں اور جن کی وجہ سے دوسرے فرقوں کے علماء نے ان کے جوابات لکھنے شروع کئے ھیں۔

۱۔ توحید کے معنی اور کلمہٴ ”لا الہ الا اللّٰہ“ کا مفهوم

شیخ محمد بن عبد الوھاب اور اس کے پیرو کاروں نے توحید اور کلمہ ”لا الہ الا اللّٰہ “ کے معنی اس طرح بیان کئے ھیں جن کی روشنی میں کوئی دوسرا شخص موحّد (خدا کو ایک ماننے والا) موجود ھی نھیں ھے، چنانچہ محمد بن عبد الوھاب اس طرح کھتا ھے:

”لا الہ الا اللّٰہ “ میں ایک نفی ھے اور ایک اثبات، اس کا پھلا حصہ (لا الہ) تمام معبود کی نفی کرتا ھے [1] اور اس کا دوسرا حصہ (الا اللہ) خدائے وحدہ لاشریک کی عبادت کو ثابت کرتا ھے۔[2]

اسی طرح محمد بن عبد الوھاب کا کہنا ھے کہ توحید وہ مسئلہ ھے جس پر خداوند عالم نے بھت زیادہ تاکید کی ھے،اور اس کا مقصد، عبادت کو صرف خداوندکریم سے مخصوص کرنا ھے۔ سب سے بڑی چیز جس سے خداوندعالم نے نھی کی ھے وہ شرک ھے جس کا مقصد غیر خدا کو خدا کا شریک قرار دینا ھے۔ [3]

اسی طرح وہ خداوندعالم کے صفات کی شرح کرتے هوئے کھتا ھے کہ خداوندعالم کسی بھی ایسے شخص کا محتاج نھیں ھے جو بندوں کی حاجتوں کو اس سے بتائے یا اس کی مدد کرے یا بندوں کی نسبت خدا کے لطف و مھربانی کو تحریک کرے۔ [4]

اس بناپر وھابیوں نے قبور کی زیارتوں اور غیر خداکو پکارنے کو ممنوع قرار دیا مثلاً کوئی کھے ”یا محمد“[5]اسی طرح غیر خدا کو خدا کی بارگاہ میں وسیلہ قرار دینا یا قبور کے پاس نمازیں پڑھنایا اس طرح کی دوسری چیزیں جن کو ھم بعد میں بیان کریں گے، ان سب کو شرک قرار دیدیاھے، اس سلسلہ میں وہ سنی اور شیعہ کے درمیان کسی فرق کے قائل نھیں ھیں۔

محمد بن عبد الوھاب کا نظریہ یہ تھا کہ جو لوگ عبد القادر،عروف کَرخی ، زید بن الخطاب اور زُبیر کی قبروں سے متوسل هوتے ھیں وہ مشرک ھیں [6] اسی طرح جواھل سنت شیخ عبد القادر کو شفیع قرار دیتے ھیں ان پر بھی بھت سے اعتراضات کئے ھیں۔ [7]

آلوسی کاکہنا Ú¾Û’ کہ جوشخص حضرات علی، حسین ØŒ موسیٰ کاظم، اور محمد جواد(   علیهم السلام  )Ú©Û’ روضوں پر اور اھل سنت عبدالقادر ،حسنِ بصری اور زبیر وغیرہ Ú©ÛŒ قبروں پر زیارت کرتے هوئے اور قبور Ú©Û’ نزدیک نماز پڑھتے هوئے اور ان سے حاجت طلب کرتے هوئے دیکھے تو اس Ú©Ùˆ یہ بات معلوم هوجائے Ú¯ÛŒ کہ یہ لوگ سب سے زیادہ گمراہ ھیں اور کفر وشرک Ú©Û’ سب سے بلند درجے پر ھیں۔[8]



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next