وھابیوں کے عقائد



یہ وہ مطالب ھیں جن پر وھابی مذھب کے بارے میں تحقیق کرنے والوںنے اپنی اپنی کتابوں میں اشارہ کیا ھے۔

اس سلسلہ میں اور اسی طرح کے دوسرے مسائل میں وھابیت کی طرف مائل هونے والے افراد نے ان چیزوں پر اعتراضات کئے ھیں، ھم یھاں پر ان میں سے چند چیزوں کی طرف اشارہ کرتے ھیں:

آلوسی جو مذھب وھابی کے پکے طرفداروں میں ھیں، وہ حکومت سعود بن عبد العزیز کی شرح کرتے هوئے اس طرح کھتے ھیں:

سعود نے اگرچہ عرب کی بڑی بڑی شخصیتوں کو اپنی اطاعت پر مجبور کرلیا تھا، لیکن اس نے لوگوں کو حج بیت اللہ الحرام سے روکا، اور سلطان (سلطان عثمانی) پر خروج کیا اور فرقہ وھابی کے علاوہ دوسرے اسلامی فرقہ کو کافر کہنے میں غلو کیا، اور بھت سے اسلامی احکام میں بھت شدت اور سخت گیری کی ، چنانچہ اس کے زمانہ میں نجدی علماء اکثر امور کو ظاھر پر حمل کرتے تھے۔

اگر کوئی شخص انصاف سے کام لے تو نجدی علماء اورعوام الناس کا مسلمانوں سے جنگ وجدال کو جھاد کا نام دینے اور مسلمانوں کو حج سے روکنے سے قطع نظر ، عراق اور سوریہ کو لوگوں کی غیر خدا کی قسم کھانے، اور صالحین کی قبروں کو سونے اور چاندی سے زینت کرنے، نیزوھاں پر نذر کرنے ، یا اس طرح کی اور دوسری چیزیں جن کو شارع مقدس نے ممنوع قرار دیا ھے ان سب کو چھوڑکر اسے درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

خلاصہ یہ کہ مسلمانوں کے لئے دین میں افراط وتفریط (کمی اور زیادتی کرنا) جائز نھیں ھے ، گذشتہ صالحین کی پیروی کرنا ضروری اور بھتر ھے، اور ایک دوسرے کو کفر کی نسبت دینے سے پر ھیز کرنا چاہئے جو خدا وندعالم کے خشم وغضب کا باعث ھے۔

یھی آلوسی صاحب عبد اللہ بن سعود کے حالات زندگی میں اس طرح کھتے ھیں: عبداللہ نے اپنے ماسبق کی طرح عرب کے قبیلوں کو دین اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور پانچوں وقت کی نمازِجماعت میں شرکت کرنے پر آمادہ کیا، لیکن سلطان (سلطان عثمانی) کے ساتھ جو جسارت کی اس میں اس نے خطا اور غلطی کی، وہ اگر نجد او راس کے تابع علاقوں پر اکتفاء کرتا تو اس کے لئے بھتر تھا اور اس سے زیادہ ترقی کرتا، خصوصاً ان قبیلوں کی تعلیم وتربیت میں ثواب عظیم کا مالک هوتا جو حیوانوں کی طرح یا اس سے بھی پست تر تھے۔ [162]

امریکن رائٹر ”لوٹروپ سٹوڈارڈ“وھابیوں کی طرفداری کرتا هوا ان کی بھت زیادہ تعریف وتمجید کرتا ھے اور وھابیوں کے وجود کو مسلمانوں میں بیداری کا سبب مانتا ھے اور اس طرح کھتا ھے کہ وھابیوں کی دعوت خالص اصلاح کی دعوت تھی، جس میں شک وھم اور شبھات کو دور کرنا مقصود تھا۔ درمیانی صدیوں میں دین کی جو مختلف تفسیریں او رمختلف حاشیہ پیدا هوگئے تھے ان کو ختم کیا اور بدعتوں اور اولیاء اللہ کی پرستش کو نابود کیا، خلاصہ یہ کہ یہ لوگ اس پرانے دین کی طرف پلٹنا چاھتے تھے جو شروع میں تھا، اور وہ اسلام کی حقیقت اور اس کے جوھر کو پیش کرنا چاھتے تھے یعنی اس توحید کو لوگوں کے سامنے بیان کرناچاھتے تھے جس کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لے کر آئے تھے ۔انھوں نے اس قرآن کو اپنا رھبراور پیشوا قرار دیا جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل هوا، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ قرآن کی تاویل اور تفسیر نہ کی جائے، (چنانچہ محمد بن عبد الوھاب کھتا تھا کہ ) اس کے علاوہ تمام چیزیں باطل ھیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نھیں، دین کے ارکان اور واجبات اور قواعد مثلاً نماز وروزہ وغیرہ کی پابندی کرنے کو مناسب سمجھتا تھا، یہ لوگ (وھابی حضرات) اپنی زندگی میں غیر معمولی سادگی رکھتے تھے، ابریشمی کپڑے اور مختلف قسم کے کھانوں، شراب نوشی اور قهوہ پینا اورافیون اور تمباکو نوشی یا ھر وہ چیز جو اسراف کا سبب هو یا عقل کے لئے نقصان دہ هو، ان سب چیزوں کو حرام جانتے تھے۔

 â€Ù„وٹروپ سٹوڈارڈ“ اس Ú©Û’ بعد کھتا Ú¾Û’: میں Ù†Û’ جو Ú©Ú†Ú¾ کھا وہ ا Ù† Ú©ÛŒ ساری باتیں نھیں ھیں بلکہ یہ لوگ ان دینی عمارتوں Ú©Ùˆ جو مختلف چیزوں سے زینت Ú©ÛŒ جاتی ھیں ان Ú©Ùˆ بھی حرام جانتے ھیں، اور اسی وجہ سے انھوں Ù†Û’ مرقد مطھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم پر بنے گنبد Ú©Ùˆ ویران کردیا اور مسجد نبوی پر بنے گلدستوں Ú©Ùˆ گرادیا، (قارئین کرام  ! اگر چہ اس Ú©ÛŒ یہ بات غلط Ú¾Û’ ØŒ کیونکہ انھوں Ù†Û’ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم Ú©ÛŒ قبر Ú©Û’ گنبد اور مسجد Ú©Û’ گلدستوں Ú©Ùˆ نھیں گرایا اور اس Ú©ÛŒ وجہ Ú¾Ù… وھابیوں Ú©ÛŒ تاریخ میں بیان کریں Ú¯Û’)Û”

 Ú†Ù†Ø§Ù†Ú†Û انھوں Ù†Û’ دینی واجبات اور قواعد وآداب سے شدید لگاؤ Ú©ÛŒ وجہ سے ان چیزوں Ú©ÛŒ نسبت افراط کا راستہ انتخاب کیا یعنی ان چیزوں میں زیادہ روی Ú©ÛŒ اور انھیں چیزوں Ú©Û’ اثر Ú©ÛŒ بنا پر بعض اھل دقت لوگوں Ù†Û’ وھابیوں Ú©Û’ راستہ Ú©Ùˆ دلیل اور برھان قرار دیا کہ اسلام در حقیقت آج Ú©Û’ تقاضوں سے Ú¾Ù… آہنگ نھیں Ú¾Û’ اورمعاشرہ Ú©ÛŒ موجودہ ترقی Ùˆ تبدیلی Ú©Û’ موافق اور زمانہ Ú©Û’ ساتھ سازگار نھیںھے۔[163]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next