وھابیوں کے عقائد



اسی طرح چودھویں صدی Ú©Û’ عثمانی موٴلفین میں سے ”سلیمان فائق بک“ وھابیوں Ú©Û’ بارے میں اس طرح کھتے ھیں کہ اگرچہ وھابیوں Ú©Û’ مذھبی اعتقادات اھل سنت والجماعت ØŒ سلف صالح اور وہ لوگ جو احتیاط Ú©ÛŒ طرف  مائل ھیں ان Ú©Û’ اعتقادات سے کوئی اختلاف نھیں رکھتے لیکن ان Ú©Û’ مذھبی کٹّر پن Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ راہ راست سے منحرف کردیا یھاں تک کہ اپنی مرضی سے حلال یا حرام کا فتویٰ دیتے ھیں، مثلاً انھوں Ù†Û’ صالحین Ú©ÛŒ قبر Ú©ÛŒ زیارت اور ان Ú©ÛŒ روحانیت سے متبرک هونے Ú©Ùˆ بھی حرام قرار دیا Ú¾Û’ØŒ اور جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ھیں ان Ú©Û’ کفر کا بھی فتویٰ دیا، اور ان کا تعصب اور کٹّرپن اس درجے پر پهونچاکہ اپنے علاوہ دوسرے تمام اسلامی فرقوں Ú©Û’ کفر کا فتویٰ صادر کردیا، العیاذ باللہ۔ [164]

یھاںعرب کے مشهور ومعروف موٴلف”احمد امین“ کی اس بات کو نقل کرنا مناسب ھے ، وہ کھتے ھیں کہ اس وقت محمد بن عبد الوھاب کے زمانہ کو دسیوں سال گذر چکے ھیں اور بھت سے بھادروں اور جنگجو جوانوں نے اس سے مقابلہ میں جنگیں لڑیں ھیں لیکن ان کا کیا نتیجہ هوا؟ مسلمانوں کے تمام فرقے قبروں اور ضریحوں سے توسل کرنے اور ان سے حاجت طلب کرنے کے سلسلہ میں اسی پرانی حالت پر باقی ھیں جس طرح کے محمد بن عبد الوھاب کے زمانہ سے پھلے تھے اور اسی زمانہ کی طرح پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دوسری ولادتوں پر جشن محفلیں کرتے ھیں، (اگرچہ اس طرح کی محفلوں کی رونق کم هوگئی ھے) صرف بعض خاص الخاص لوگوں میں اس کی دعوت کا اثر هوا ھے، اسی طرح آج کل کے پڑھے لکھے جوان ، بزرگوں کی قبور اور ان کے مزار وں کی پناہ حاصل نھیں کرتے اور اپنے آباء واجداد کی طرح قبروں سے متوسل نھیں هوتے ، لیکن یہ جوان ایسے ھیں جو اپنے آباء واجداد کی طرح خدا سے بھی متوسل نھیں هوتے اور اس سے بھی التجا نھیں کرتے۔ [165]

 Ø§Ø³ بحث Ú©Û’ اختتام پر اس بات Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرنا ضروری Ú¾Û’ کہ امریکن رائٹروں Ú©ÛŒ کتابوں Ú©Ùˆ Ù¾Ú‘Ú¾ کر کوئی یہ خیال نہ کرلے کہ اسلام ایک جامد دین Ú¾Û’ اور ترقی یافتہ زمانہ سے Ú¾Ù… آہنگ نھیں Ú¾Û’ ،ضروری Ú¾Û’ کہ دیگر اسلامی فرقوں Ú©Û’ نزدیک اصل اباحہ اور مسئلہ اجتھاد Ú©Ùˆ بھی پیش نظر رکھیں:مثلاً شیعہ مذھب میں ھر چیز میں ”اصل اباحت“ Ú¾Û’ ØŒ یعنی ھر وہ چیز جس Ú©Û’ بارے میں حرمت پر دلیل موجود نہ هو ØŒ جائز اور مباح Ú¾Û’ØŒ اور اس Ú©Û’ انجام دینے میں کوئی ممانعت نھیں Ú¾Û’ØŒ اسی طرح دوسرے فرقے بھی (وھابی Ú©Û’ علاوہ) اصل اباحہ Ú©Ùˆ قبول کرتے ھیں،دوسری بات یہ Ú¾Û’ کہ شیعہ مذھب Ú©Û’ مجتہدین ھر نئی چیز کا Ø­Ú©Ù… چاروں دلیلوں (قرآن، سنت، اجماع اور عقل) Ú©Û’ ذریعہ استنباط کرتے ھیں، لہٰذا دین اسلام جو خود فکر وعلم اور عقل کا دین Ú¾Û’ ھر زمانہ اور ھر جگہ سے Ú¾Ù… آہنگ Ú¾Û’ اور دنیا کا کوئی بھی مسئلہ ایسا نھیں Ú¾Û’ اور نہ هوگا جس میں شیعہ مجتہدین مسئلہ کا Ø­Ú©Ù… شرعی استنباط نہ کرسکیں۔

۲۔ محمد بن عبد الوھاب کے عقائد کے بارے میں

  جب سے محمد بن عبد الوھاب Ù†Û’ اپنے عقائد کا اظھار کیا اور لوگوں Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ قبول کرنے Ú©ÛŒ دعوت دی، اسی وقت سے بڑے بڑے علماء Ù†Û’ اس Ú©Û’ عقائد Ú©ÛŒ پر زور مخالفت کی، شدید مخالفت کرنے والوں میں سب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ خود اس Ú©Û’ پدر محترم عبد الوھاب تھے اور اس Ú©Û’ بعد ان Ú©Û’ بھائی جناب شیخ سلیمان بن عبد الوھاب تھے اور یہ دونوں حنبلی علماء میں سے تھے، شیخ سلیمان Ù†Û’ تو محمد بن عبد الوھاب Ú©ÛŒ رد میں کتاب ”الصواعق الا لٰھیة فی الرد علی الوھابیة“تالیف کی، اور اس Ú©Û’ عقائد Ú©Ùˆ باقاعدہ دلیلوں Ú©Û’ ذریعہ ردّ کیا Ú¾Û’Û”

زینی دحلان کھتے ھیں کہ شیخ محمد بن عبد الوھاب کے پدر گرامی ایک صالح عالم دین تھے، اور اس کے بھائی شیخ سلیمان نے شروع ھی سے یعنی جب سے محمد بن عبدالوھاب تحصیل علم میں مشغول تھا اور اس کی باتوں اور اس کے کاموں سے یہ اندازہ لگایا لیا تھا کہ یہ اس طرح کا خیال اورنظریہ رکھتا ھے اسی وقت سے اس پر لعن وملامت کیا کرتے تھے اور اس کو ھمیشہ اس کام سے روکتے رھتے تھے۔[166]

شیخ محمد بن عبد الوھاب Ú©Û’ سب سے بڑے مخالف اس Ú©Û’ بھائی شیخ سلیمان صاحب کتاب  ”الصواعق الالٰھیة فی الرد علی الوھابیة“ تھے، چنانچہ شیخ سلیمان اپنے بھائی Ú©ÛŒ باتوں Ú©Ùˆ ردّ کرتے هوئے کھتے ھیں :  یہ کام (جن Ú©Ùˆ وھابی لوگ شرک او رکفر کا باعث سمجھتے ھیں) احمد ابن حنبل اور ائمہ اسلام Ú©Û’ زمانہ سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ موجود تھے، جبکہ بعض لوگ اس وقت بھی ان Ú©Û’ منکر تھے اور ان سب Ú©Ùˆ ائمہ اسلام Ù†Û’ سنا لیکن کسی ایک روایت میں یہ نھیں آیا Ú¾Û’ کہ انھوں Ù†Û’ ان اعمال Ú©Ùˆ بجالانے والوں Ú©Ùˆ مرتدّ یا کافر کھا هو یا ان سے جھاد کرنے کا Ø­Ú©Ù… دیا هو، یا مسلمانوں Ú©Û’ ملک Ú©Ùˆ جس طرح تم کھتے هو بلاد شرک یا دار ا لکفر کھا هو، اسی طرح ائمہ[167] Ú©Û’ زمانہ Ú©Ùˆ Û¸Û°Û° سال Ú©ÛŒ مدت گذر رھی Ú¾Û’ØŒ کسی بھی عالم دین سے کوئی روایت نھیں Ú¾Û’ کہ ان کاموں Ú©Ùˆ کفر اور شرک جاتا هو، [168]

خدا Ú©ÛŒ قسم تمھاری باتوں کا نتیجہ یہ هوگا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم Ú©ÛŒ تمام امت احمد ابن حنبل Ú©Û’ زمانہ سے چاھے عالم هوں یا عوام الناس ØŒ چاھے حاکم هوں یا عام لوگ، سب Ú©Û’ سب کافر اور مرتدّ ھیں، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، شیخ سلیمان بھت افسوس کرتے هوئے کھتے ھیں :  ” اللہ Ú©ÛŒ پناہ“،!  کیا تم سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ کسی Ù†Û’ دین اسلام Ú©Ùˆ نھیں سمجھا تھا،  [169]

صواعق الالٰھیہ Ú©Û’ علاوہ اور د وسری کتابیں محمد بن عبد الوھاب Ú©Û’ عقائد Ú©ÛŒ ردّ میں Ù„Ú©Ú¾ÛŒ گئی ھیں جنھوں Ù†Û’ محمد بن عبد الوھاب Ú©Û’ عقائد Ú©Ùˆ ایک ایک کرکے نقل کیا اور ان Ú©Ùˆ باقاعدہ دلیلوں Ú©Û’ ساتھ ردّ کیا Ú¾Û’ØŒ ان میں سے صاحب اعیان الشیعہ علامہ سید محسن حسینی عامِلی Ú©ÛŒ  کتاب ”کشف الارتیاب فی اتباع محمد ابن عبد الوھاب“ Ú¾Û’ØŒ یہ کتاب اپنی صنف میں بھترین کتاب Ú¾Û’Û”

وھابیت کے طرفداروں میں سے عبد اللہ قصِیمی مصری نے کتاب ”کشف الارتیاب“ کی ردّ ”الصّراع بین الوثنیة والاسلام“ لکھی ، اور اس کتاب کے جواب میں محمد خُنیزی نجفی نے ”الدعوة الاسلامیہ“ نامی کتاب لکھی جس کی چند جلدیں چھپ بھی چکی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next