وھابیوں کے عقائد



 Ø§ÙˆØ± خدا Ú©Û’ لئے انگلیوں Ú©Ùˆ ثابت کرنے Ú©Û’ لئے ان Ú©Û’ پاس ایک روایت Ú¾Û’ جس Ú©Ùˆ محمد بن عبد الوھاب Ù†Û’ کتاب توحید Ú©Û’ آخر میں بیان کیا Ú¾Û’:

”اِنَّ اللّٰہَ جَعَلَ السَّمَوٰاتِ عَلٰی اِصْبَعٍ مِنْ اَصَابِعِہ وَالاَرْضَ عَلٰی اِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ عَلٰی اِصْبِعٍ… اِلٰی آخِرِہ“[55]

خداوندعالم نے آسمانوں کو اپنی ایک انگلی پر اور زمین کو ایک انگلی پر اسی طرح درختوں کو ایک انگلی پر اٹھا رکھا ھے۔

خداوندعالم کی صفات کے بارے میں

صاحب فتح المجید کھتے ھیں: تمام اھل سنت والجماعت چاھے متقدمین هوں یا متاخرین، ان کا عقیدہ یہ ھے کہ خدا کے وہ صفات جن کو خود خدانے قرآن مجید میں بیان کیا ھے یا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خدا کو ان صفات سے متصف کیا ھے،وہ خداوندعالم کے لئے ثابت اور مسلّم ھیں لیکن خداوندعالم کو ان صفات میں کسی مخلوق کے مانند قرار نھیں دیا جاسکتا۔

کیونکہ خداوندعالم اپنے صفات میں مانند اورشبیہ رکھنے سے پاک ومنزہ ھے، جیسا کہ ارشاد هوتا ھے:

<لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَئْيٌ وَهو السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ> [56]

”اس کا جیسا کوئی نھیں وہ سب کی سننے والا اور ھر چیز کا دیکھنے والا ھے“۔

جس طرح خداوندعالم ایک حقیقی ذات ھے جس کی کوئی شبیہ نھیں ، اسی طرح خداوندعالم کے حقیقی صفات بھی ھیں جن سے مخلوق کی کوئی صفت شباھت نھیں رکھتی، اگر کوئی شخص ان چیزوں کا منکر هوجائے جن کو خداوندعالم نے خود سے متصف کیا ھے یا اس کے ظاھری معنی کی تاویل اور تفسیر کرے (مثلاً یہ کھے کہ اس آیت میں<’یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْهم۔>میں ھاتھ سے مراد خدا کی قدرت ھے) ایسے شخص کا مذھب جھمی[57] ھے، اور اس کا راستہ مومنین کے راستہ سے الگ ھے۔ [58]

۴۔ گذشتہ انبیاء کے بارے میں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next