وھابیوں کے عقائد



 Ø§Ø³ÛŒ طرح یہ حدیث بھی بیان هوئی Ú¾Û’:

”سَیِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهم، وَسَیِّدُ النَّاسِ آدَمُ وَسَیِّدُ الْعَرَبِ مُحَمَّدٌ وَسَیِّدُ الرُّوْمِ  صُہَیْبٌ وَسَیِّدُ الْفُرْسِ سَلْمَانٌ وَسَیِّدُ الْحَبَشَةِ بَلاٰلٌ، وَسَیِّدُ الْجِبَالِ طُوْرِ سِیْنَا… وَسَیِّدَاتُ نِسَاءِ اَہْلِ الْجَنَّةِ اَرْبَع مَرْیَمْ وَفاَطِمَةُ وَخَدِیْجَةُ وَآسِیّة“[78]

(کسی قوم کا سردار اس کا خادم Ú¾Û’ØŒ انسانوں Ú©Û’ سردار جناب آدم Úº  عربوں Ú©Û’ سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم اور اھل روم Ú©Û’ سردار صھیب، اھل فارس Ú©Û’ سردار جناب سلمان، افریقہ Ú©Û’ سردار جناب بلال، اور پھاڑوں کا سردار طور سینا، اور جنت میں عورتوں Ú©ÛŒ سردار چارھیں جناب مریم، جناب فاطمہ زھرا، جناب خدیجہ اور جناب آسیہ ھیں۔)

اس سلسلہ میں دوسری بات یہ ھے کہ سعودی بادشاهوں کے لئے متعدد بار لفظ” مولای “ نثر ونظم دونوں میں استعمال هوا ھے منجملہ ”ام القریٰ“ نامی اخبار مطبوعہ مکہ [79]میں عبد العزیز کو کئی بار”مولای“ کھا گیا ھے اس قصیدہ کے ضمن میں جو عید قربان کے موقع پر تبریک وتہنیت پیش کرنے کے لئے کھا گیا جس میں دو مقام پر ”اَمولای“ (اے میرے مولا) کھا گیا ھے، اور وھاں کے اخباروں اور مجلوں میں یہ بات عام ھے۔

لیکن انبیاءعلیهم السلام ، اولیاء اور صالحین کو اس طرح خطاب کرنا در حقیقت ان سے حاجت طلب کرنا نھیں ھے بلکہ ان سے یہ چاھتے ھیں کہ ان کی درخواست کو وہ حضرات خدا وندکریم سے طلب کریں، مثلاً جس وقت ان سے یہ کھا جاتا ھے کہ میری مدد کریں یعنی آپ خدا سے یہ چاھیں کہ وہ میری مدد کرے، اس طرح کی تفسیروں کو خود وھابی تسلیم کرتے ھیں، مثلاً ان آیات کے بارے میں جن میں خداوندعالم نے بھت سی مخلوقات کی قسم کھائی ھے کھتے ھیں ان مخلوق سے مراد ” مخلوقات کا خدا“ ھے نہ کہ خود وہ مخلوقات۔

۸۔قبور کے اوپر عمارت بنانا ، وھاں پر نذر اورقربانی کرنا وغیرہ

شیخ عبد الرحمن آل شیخ کاکہناھے کہ احادیث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم میں ھر اس شخص Ú©Û’ لئے لعنت Ú©ÛŒ گئی Ú¾Û’ جو قبروں پر چراغ جلائے یا قبروں پر کوئی چیز Ù„Ú©Ú¾Û’ یا ان Ú©Û’ اوپر کوئی عمارت بنائے۔ [80] 

حافظ وھبہ کا کہنا ھے کہ قبروں کے بارے میں چار چیزوں پر توجہ کرنا ضروری ھے:

۱۔قبروں پر عمارت وغیر ہ بنانا اوران کی زیارت کرنا۔

۲۔وہ اعمال جو بعض لوگ قبروں کے پاس انجام دیتے ھیں مثلاً دعا کرنا نماز پڑھنا وغیرہ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next