الوھیت سے متعلق بحثیں



 

الوھیت سے متعلق بحثیں

  

 

الف۔ آیا مخلوقات اچانک وجود میں آئی ھیں ؟

ب۔الٰہ کے معنی

ج۔لاالہ الا اللہ کے معنی

”الہ“وھی خالق ھے اور خدا کے علاوہ کوئی خالق نھیں ھے نیز خالق کے علاوہ کسی اور کی عبادت نھیں ھوسکتی یعنی خدا ئے وحد ہ لا شریک کے علاوہ کوئی معبود اور خالق نھیں ھے اس لئے: لا الہ الا اللہ ھے۔

د۔ آیا خدا کے بیٹا اور بیٹی ھے ؟

الف۔آیا مخلوقات اتفاقی طور پر وجود میں آگئی ھیں ؟

ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ھیں جو کہتے ھیں کہ تخلیق اور ھستی (عالم) کی تخلیق اور اس کا نظام اچانک وجود میں آگیا ھے، نہ مخلوقات کا کوئی خالق ھے اور نہ ھی نظام کا کوئی نظم دینے والا! ان کی باتوں کا خلاصہ یہ ھے:

یہ تمام ناقابل احصاء اور بے شمارمخلوق عالم ھستی میں اچانک اور اتفاقی طور پر وجود میں آگئی ھے، یعنی ذرات اور مختلف عناصر اپنے اندازہ اور مقام کے اعتبار سے ایک دوسرے کے ارد گرد جمع ھوئے اور اتفاقی طورپر بقدر ضرورت اور مناسب انداز میں ایک دوسرے سے مخلوط ھو کر ایک مناسب ماحول اور فضا میں اپنی ایک شکل اختیار کر لی نیز اتفاقاً عناصر ایک دوسرے سے مرکب ھو گئے اور ایک دوسرے کی تکمیل کا ذریعہ بن گئے،دور اوراچانک نزدیک کے شائستہ و مناسب مداروںمیں یکجا ھو کر اتفاقی طور پر ایک لا متناھی اور بے شمار منظم اور حیات آفریں مجموعہ میں تبدیل ھو گئے، وہ بھی مناسب اورصحیح حساب و کتاب کے ساتھ یھاں تک کہ زندگی کے اصلی عناصر جیسے آکسیجن وھائیڈروجن پیدا ھو ئے اورزندگی کے وسائل و اسباب وجود میں آ گئے۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next