الوھیت سے متعلق بحثیں



جب خداوندعالم کی سزا کا فرمان صادر ھوا، تو اللہ کے علاوہ دوسرے خدا کہ جن کو پکاراجاتا تھا انھوں نے ان کی کسی صورت مدد نھیں کی۔ [34]

قرآن کریم اس طرح صاف اور واضح بیان کرتا ھے: ھر طرح کی تخلیق خداوند یکتا سے مخصوص ھے، بارش کا نازل کرنا، پودوں کا اگانا، بیماروں کو شفا دینا، دشمنوں پر کامیابی، فقر و پریشانی کا دور کرنا، یہ تمام کی تمام اور اس جیسی دوسری چیزیںنیز عالم ھستی میں ھر حرکت اور سکون صرف اور صرف خدا سے مخصوص ھے اور بس؛ لہٰذا کائنات کا تنھا خدا وھی ھے، وہ اپنی قدرت، شان و شوکت اور اپنے افعال میں لاشریک اور یگانہ ھے وہ مثل و مانند اور شبیہ نھیں رکھتا: نہ اس کی کوئی اولاد ھے اور نہ ھی اس کاکوئی والد، وہ اپنا ھم پلہ اورھمتانھیں رکھتا، وھی غالب، قدرت مند اور یکتا خداھے، جیسا کہ خود اس نے اپنی توصیف کی ھے اور فرمایا ھے:

۱۔< اِنّما اللہ الٰہ واحد سبحانہ اَن یکون لہ ولد>

یقینا صرف اور صرف اللہ ھی ایک اور واحد خداھے وہ اس بات سے منزہ اور بری ھے کہ اس کا کوئی فرزند ھو ۔[35]

۲۔<لقد کفر الذین قالوا ان اللہ ثالث ثلاثة وما من الٰہ الا الٰہ واحد۔>

جن لوگوں نے کھا: خداتین میں سے ایک ھے یقینا کافر ھیں کوئی خدا اور معبود خداوند واحد کے علاوہ نھیں ھے ۔[36]

۳۔ <و قال اللہ لا تتخذوا الھین اِثنین اِنّما ھو الٰہ واحد>

خداوندعالم نے فرمایا: اپنے لئے دو خداکا انتخاب نہ کرو خدا صرف اور صرف ایک ھے ۔ [37]

یھاں تک یہ روشن ھوا کہ الوھیت خداوندعالم سے مخصوص ھے یھی خصوصیت باعث ھو گی کہ خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کی جائے،لہٰذا عبادت بھی صرف خدا کی کی جانی چاھیئے، جیسا کہ ارشاد ھوتا ھے:

۱۔< اِنَّنِی انا اللہ لا الٰہ الا انا فاعبدنی و اَقم الصلاة لذکری۔>



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next