الوھیت سے متعلق بحثیں



سورہٴ سبا میں فرمایا:

و یوم یحشرھم جمیعاً ثم یقول للملائکة اٴ ھولاء ایاکم کانوا یعبدون # قالوا سبحانک َانت ولینا من دونھم بل کانوا یعبدون الجن اَکثرھم بھم مو#منون>

جس دن خداا ن تمام لوگوں کو مبعوث کرے گا اور فرشتوں سے کھے گا: کیا ان لوگوںنے تمھاری پرستش کی ھے ؟!“ وہ کھیں گے تو منزہ اور بلند ھے صرف تو ھمارا ولی ھے نہ وہ لوگ؛ بلکہ انھوں نے تو جنوں کی پوجا کی ھے اور اکثر نے انھیں پر ایمان رکھا ھے ۔[48]

یہ مشرکین کا گروہ جو ملائکہ کی پرستش کرتا تھا، اس وقت پایا نھیں جاتا، یہ لوگ نابود ھو چکے ھیں صرف ان کے کردار کا تذکرہ باقی ھے، لیکن جو لوگ ابھی ھمارے دور میں پائے جا رھے ھیں اور یہ کہتے ھیں کہ خدا صاحب فرزند ھے وہ عیسائی ھیں، ان کے بارے میں سورہٴ تو بہ میں ارشاد ھوتا ھے:

<و قالت الیھود عزیر ابن اللہ و قالت النصاریٰ المسیح ابن اللہ ذلک قولھم بِاٴَفواھھم یضاھئون قول الذین کفروا من قبل قاتلھم اللہ انیٰ یوٴفکون >

یھود کہتے ھیں کہ عزیر خدا کے بیٹے ھیں اور نصاریٰ حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا کہتے ھیں یہ سب باتیں ھیں جو زبان سے بکا کرتے ھیں اور گزشتہ کافروں کے ھمنوا ھیں خدا انھیں قتل کرے راہ حق سے منحرف ھو کر کھاں جارھے ھیں ؟[49]

نیز سورہٴ نساء میں ارشاد ھوتا ھے:

<یا اھل الکتاب لا تغلوا فی دینکم ولا تقولو ا علیٰ اللہ الا الحق انما المسیح عیسیٰ بن مریم رسول اللہ و کلمتہ القٰیھا الیٰ مریم و روح منہ فامنوا باللہ و رسلہ ولا تقولوا ثلاثة انتھو خیراً لکم انما اللہ الہٌ واحد سبحانہ ان یکون لہ ولد لہ ما فی السموات وما فی الارض و کفیٰ باللہ وکیلاً# لن یستنکف المسیح ان یکون عبداً للہ ولا الملٰائکة المقربون و من یستنکف عن عبادتہ و یستکبر فسیحشرھم الیہ جمیعاً>

اے اھل کتاب اپنے دین میں غلو نہ کرو اور خدا کے بارے میںحق کے علاوہ کچھ نہ کھو! حضرت مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح صرف خدا کے رسول اور اس کا کلمہ ھیں جسے خدا نے مریم کو القا کیا ھے نیز ایک روح بھی اس کی جانب سے ھیں پس خدا اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کھو ”خدا تین ھیں “ ایسی باتوں سے باز آجاؤ کہ تمھارے لئے بہتر ھوگا! یقینا خدا یگانہ معبود ھے وہ صاحب فرزند ھونے سے منزہ ھے جو کچھ زمین و آسمان میں ھے سب اسی کاھے اتنا ھی کافی ھے کہ خداوندعالم مدبر اور وکیل ھے ۔حضرت مریم کے فرزند عیسیٰ مسیح کبھی خدا کے بندہ ھونے سے انکار نھیں کرتے اور اس کے مقرب فرشتے بھی ایسے ھی ھیں جو خداوندعالم کی عبادت و بندگی سے روگردانی اور تکبر کرے گا عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔[50]

سورہٴ مائدہ میں فرماتا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next