الوھیت سے متعلق بحثیں



میں خدا ھوں میرے علاوہ کوئی معبود نھیں ھے ! میری عبادت کرو اور میری یاد میں نماز برپا کرو۔[38]

۲۔ <وما ارسلنا من قبلک من رسولٍ الا نوحی الیہ انہ لا الہ الا انا فاعبدون>

ھم نے تم سے پھلے کوئی پیغمبر نھیں بھیجا مگر یہ کہ اسے وحی کی:میرے علاوہ کوئی معبود نھیں ھے لہٰذا صرف اور صرف میری عبادت کرو۔ [39]

۳۔< اَمّن خلق السموات والارض و انزل لکم من السماء ماءً فانبتنا بہ حدائق ذات بھجة ما کان لکم ان تنبتوا شجرھا اٴاِلٰہ مع اللہ بل ھم قوم یعدلون امن جعل الارض قرارًا و جعل خلا لھا انھاراً و جعل لھا رواسی و جعل بین البحرین حاجزاً اٴاِلٰہ مع اللہ بل اکثر ھم لا یعلمون# امن یجیب المضطر اذا دعاہ ویکشف السوء و یجعلکم خلفاء الارض اٴاِلٰہ مع اللہ قلیلا ما تذکرون# امن یھد یکم فی ظلمات البر و البحر و من یرسل الریح بشرا بین یدی رحمتہ ء الہ مع اللہ تعالیٰ اللہ عما یشرکون# امن یبدوٴ الخلق ثم یعیدہ و من یرزقکم من السماء و الارض ء الہ مع اللہ قل ھاتوابرھانکم ان کنتم صادقین>

آیا جس نے زمین و آسمان کی تخلیق کی اور آسمان سے تمھارے لئے پانی نازل کیا پس ھم نے اس سے فرحت بخش باغ اگائے، ایسے باغ کہ تم ھرگز ان درختوں کے اگانے پر قادر نھیں تھے، آیا اس خدا کے ھمراہ کوئی اور خد اھے ؟! نھیں، بلکہ وہ لوگ نادان قوم ھیں جو حق سے منحرف ھو کر مخلوق کو خالق کی ردیف میں رکھتے ھیں !

یا یہ کہ زمین کواستقراربخشا اور اسے استوار کیا اور اسمیں جگہ جگہ نھریں جاری کیں، نیز اس کی خاطر محکم و استوار پھاڑوں کو ایجاد کیا نیز دودریا ؤںکے درمیان مانع قرار دیا آیا ایسے خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ھے ؟! نھیں، بلکہ اکثر نادان ھیں !

یا جو لاچاروں کی دعائیں مستجاب کرتا اور مشکلات کو بر طرف کرتا ھے نیز تمھیں زمین پر خلیفہ بناتا ھے آیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ھے ؟! بہت کم لوگ نصیحت حاصل کرتے ھیں !۔

یاجو خدا صحرا و ٴوں،بیابانوں نیز دریاوٴں کی تاریکی میں بھی تمھاری راھنمائی کرتا ھے، نیز جو نزول رحمت سے پھلے بطورمژدہ ھواؤں کو بھیجتا ھے: کیاایسے خدا کے ھمراہ کوئی اور خدا و معبود ھے ؟!ان لوگوں کے شریک قرار دینے سے کھیں زیادہ خداوندعالم کا مرتبہ بلند و بالا ھے !

یا یہ کہ اس نے خلقت کا آغاز کیا پھر اس کی تجدید کرتا ھے اور وھی ھے جو تمھیں آسمان و زمین سے روزی عطا کرتا ھے ؛ کیا ایسے خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ھو سکتاھے ؟! ان سے کھو! اگرتم سچے ھوتے تو اپنی دلیل و برھان پیش کرو ۔[40]

لہٰذا اس یکتا ویگانہ کے علاوہ کوئی معبود نھیں ھے، شریک، مثل اور مانند نھیں رکھتا جس طرح (بعض لوگوں کے خیال کے بر خلاف) بیٹے اور بیٹیاں بھی، نھیں رکھتا،ان لوگوں کے بارے میں گفتگو آئندہ بحث میںکی جائے گی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next