الوھیت سے متعلق بحثیں



جب ان میں سے کسی ایک کو اس چیز کی جسکوانھوں نے خداوند رحمن کےلئے اپنے خیال میں تراش لیا ھے اور مثال دی ھے بشارت دی جائے تو ان کے چھرے سیاہ ھو جاتے ھیں اور غصہ کے گھونٹ پینے لگتے ھیں ۔[44]

یہ مشرکین فرشتوں کی عبادت، لات،عزی اور منات کے بتوں کے قالب میں کرتے تھے؛ نیز ان تینوں کو ملائکہ کا پیکر اور مجسمہ خیال کرتے تھے ۔

خداوندعالم سورہٴ نجم میں ارشاد فرماتا ھے:

<افرایتم اللات و العزی#ومناة الثالثة الاخریٰ الکم الذکرولہ الانثی# تلک اذاًقسمة ضیزیٰ ان ھی الااسماء سمیتموھاانتم وآبائکم ماانزل اللہ بھا من سلطانٍ ان یتبعون اِلّا الظن وما تھویٰ الانفس ولقد جائھم من ربھم الھدیٰ۔>

مجھے بتاوٴ! آیا لات و عزی اور تیسرا منات (خداوندعالم کی لڑکیاں ھیں )؟! آیا تمھارا حصہ لڑکا ھے اور خدا کا حصہ لڑکی ھے ؟! ( باوجودیکہ تمھارے نزدیک تو لڑکیاں بے قیمت شیء ھیں !) ایسی صورت میں یہ تقسیم غیر منصفانہ ھے ! ( ایسا نھیں ھے بلکہ یہ ایسے اسماء ھیں جو تم نے اور تمھارے آباء و اجداد نے رکھے ھیں خداوندعالم نے اس خیال کی تائید میں کوئی دلیل نازل نھیں کی ھے ؛ وہ لوگ صرف گمان و حدس اور ھوائے نفس کی پیروی کرتے ھیں، جبکہ پروردگار کی ھدایت ان تک پھنچی ھے ۔ [45]

<ان الذین لا یوٴمنون بالاخرة لیسمون الملائکة تسمیة الُانثیٰ# وما لھم بہ من علمٍ ان یتبعون اِلّاالظن و ان الظن لا یغنی من الحق شیئاً۔>

جو لوگ آخرت پر ایمان نھیں رکھتے وہ فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے ھیں، یہ لوگ اپنے اس قول پر دلیل بھی نھیں رکھتے صرف اور صرف حدس اور گمان کا اتباع کرتے ھیں، جبکہ حدس و گمان کبھی آدمی کو حق سے بے نیاز نھیں کرتے۔[46]

بعض دیگر مشرکین جنات کی عبادت کرتے تھے، خداوندعالم ان کے بارے میں سورہٴ انعام میں فرماتا ھے:

<و جعلو للہ شرکاء الجن و خلقھم و خرقوا لہ بنین و بنات بغیر علم سبحانہ و تعالیٰ عما یصفون# بدیع السموات والارض اَنِّی یکون لہ ولد و لم تکن لہ صاحبة و خلق کل شیء و ھو بکل شیء علیم>

خدا کےلئے انھوں نے جنات کو شریک اور ھم پلہ قرار دیا، جبکہ وہ خدا کی مخلوق ھیں نیز اس کےلئے بغیر کسی دلیل کے لڑکے اور لڑکیاں منسوب کر دیں خداوندعالم ان کی اس توصیف سے بلند اور منزہ ھے، وہ آسمانوں اور زمین کا خالق ھے کیسے ممکن ھے کہ اس کا کوئی فرزند ھو جبکہ اسکی کوئی بیوی بھی نھیں ھے ؟! اس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا اور تمام چیزوں سے آگاہ ھے ۔ [47]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next