الوھیت سے متعلق بحثیں



۷۔ انشاء: ایجاد، پرورش کرنا اور وجود میں لانا،”انشاٴا لشیٴ “یعنی اس چیز کووجود بخشا اوراس کی پرورش کی۔ و انشاء اللہ الخلق، یعنی خداوندعالم نے مخلوقات کو پیدا کیا اور اس کی پرورش کی۔

آیات کی تفسیر

ھم نے انسان کو مٹی کے صاف و شفاف خالص عصارہ سے خلق کیا پھر اسے ثابت اور آرام دہ جگہ، یعنی رحم مادر میں ٹھکانا دیا، پھر اس نطفہ کو خون میں تبدیل کیا، ایسا جامد اور منجمد گاڑھا خون کہ جو چیز وھاں تک پھنچے اس سے پیوستہ ھو جائے پھر اس منجمد گاڑھے خون کو چبانے کے قابل گوشت کی صورت تبدیل کیا پھر اس گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیوں میں بدل ڈالا پھر ان ہڈیوں پر گوشت کے خول چڑھائے اور آخر میں ایک دوسری تخلیق، جو انسانی روح اور اعضاء پر مشتمل ھے وجود میں لے آئے خداوندعالم بہترین خلق کرنے والا ھے بزرگ و برتر ھے وہ خد جس نے اس پیچیدہ اور حیرت انگیز مخلوق کو اس طرح کے مراحل سے گز ار کر خلق کیا ھے !

 

پھلی بات کی طرف بازگشت

خداوندعالم سورہٴ مومنون میںمذکورہ ۱۲۔۱۳۔۱۴ آیات کے بعد اور ان موجودات کے ذکرکے بعد جو انسان کے مفاد نیز اس کے اختیار و تسخیر میں ھےںنیز انواع مخلوقات کے بیان کے بعد فرماتا ھے:

<ولقد ارسلنا نوحاً الیٰ قومہ فقال یا قومِ اعبدوا اللہ ما لکم من الہ غیرہ افلا تتقون>

ھم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا تو آپ نے ان سے کھا: اے میری قوم والو! خدا کی عبادت کرو اسکے علاوہ کوئی تمھارا خدا نھیں ھے، آیا ڈرتے نھیں ھو؟! [12]

پھر دیگر امتوں کی خلقت کی طرف اشارہ کیا جو خدا کی مخلوقات میں ھیں اور کافی شرح و بسط کے ساتھ ان کے کفر و انکار کو بیان کیا پھر اسی سورہٴ کی ۹۱ آیت میں فرماتا ھے:

<ما اتخذ اللہ من ولد وما کان معہ من الہ اذاً لذھب کل الہٍِ بما خلق ولعلا بعضھم علیٰ بعض۔۔۔۔>[13]

خداوندعالم نے کبھی اپنے لئے فرزند انتخاب نھیں کیا اور نہ ھی اس کے ساتھ کوئی دوسراخدا ھے ورنہ ھر ایک خدا اپنے پید اکئے ھوئے کی طرف متوجہ ھوتا اور ان کانظام چلاتا اور بعض بعض پر برتری و تفوق طلبی کا ثبوت دیتا و۔۔۔ ۔

ھم ان آیات میں الوھیت کی سب سے واضح اور روشن ترین صفت اس کی خالقیت کو پاتے ھیں اسی لئے ھم دیکھتے ھیں کہ خداوندعالم مشرکین سےجواب طلب کرتا ھے اور فرماتا ھے ھم نے زمین و آسمان اور جو کچھ اس کے درمیان ھے ان سب کو بر حق خلق کیا ھے۔ [14]پھراس کے بعد پیغمبر سے فرماتا ھے: ان سے کھو!خدا کے علاوہ جن معبودوں کی تم پرستش کرتے ھو مجھے بتاؤ کہ انھوں نے زمین سے کونسی چیز خلق کی ھے، یا آسمان کی خلقت میں ان کی کون سی شرکت رھی ھے؟[15]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next