الوھیت سے متعلق بحثیں



قرآن کریم مقام استدلال میں مشرکین سے اس طرح دلیل و برھان پیش کرتا ھے اور جو دوسرے معبودوں کی عبادت کرتے ھیں اور ان کو وہ لوگ خدائے وحدہ لا شریک کی عبادت میں شریک قرار دیتے ھیں ان لوگوں سے فرماتا ھے: مخلوقات کی تخلیق اللہ سے مخصوص ھے اور دوسرے خداتخلیق پر قادر نھیں ھےں۔

اس اعتبار سے ھم دیکھتے ھیں کہ الہ کی بارز ترین صفت آفرینش ھے ۔یہ موضوع درج ذیل آیات میں زیادہ واضح اور روشن ھوتا ھوا نظر آتا ھے جھاں فرماتا ھے

۱۔< ذلکم اللہ ربکم لا اِلہ ِالاّ ھوخالق کلّ شیء فاعبدوہ>

وھی تمھارا پروردگارھے اس کے علاوہ ”کوئی خدا“نھیں ھے وھی ھر چیز کا خالق ھے لہٰذا اسی کی عبادت کرو۔[18]

۲۔< یا قوم اعبدوا للہ ما لکم من الہٍ غیرہ ھو انشاٴکم من الارضِ>

صالح پیغمبر نے کھا: اے میری قوم! خدا کی عبادت کرو کیونکہ اس کے علاوہ کوئی ”خدا“ نھیں ھے، وھی ھے جس نے تمھیں زمین سے پیدا کیا ھے۔[19]

۳۔< ھل من خالق غیر اللہ یرزقکم من السماء و الارض لا الہ الا ھو۔۔۔>

آیا ’کوئی خالق“ خدا کے سوا ھے جو تمھیں زمین و آسمان سے روزی دیتاھے ؟! کوئی ”خدا “ اس کے علاوہ نھیں ھے ۔ [20]

۴۔< واتخذوا من دونہ آلھةً لایخلقون شیئاًوھم یخلقون۔۔۔>

انھوں نے خداوندعالم کے علاوہ ایسوں کواپنا خدا بنایا جو کوئی چیز خلق نھیں کرسکتے بلکہ خود مخلوق ھےں۔[21]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next