الوھیت سے متعلق بحثیں



اورجو معروف اور عام روش یعنی اسباب کے ذریعہ آفرینش سے جدا ھو۔

عیسیٰ کو اسی لحاظ سے کلمہ خد اکھا گیا ھے کہ خداوندعالم نے انھیں لفظ کن (موجود ھو جا) سے پیدا کیا ھے جس طرح زکریا پیغمبر سے خطاب کرتے ھوئے فرمایا: <ان اللہ یبشرک بیحیٰ مصدقاً بکلمة من اللہ> خداوندعالم تمھیں یحییٰ کی بشارت دیتا ھے، جو کلمہ خد ا(مسیح) کی تصدیق کرنے والا ھوگا ۔[55]

اور مریم سے خطاب کرتے ھوئے کھا:

<ان اللہ یبشرک بکلمة منہ اسمہ المسیح عیسیٰ بن مریم >[56]

خداوندعالم تمھیں اپنی طرف سے ایک کلمہ کی بشارت دیتا ھے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ھے۔

 Ø§ÙˆØ± گزشتہ ایک آیت میں ذکر Ú¾Ùˆ اھے:

یقنا مسیح عیسیٰ بن مریم صرف اور صرف رسول اور اس کا کلمہ (مخلوق) ھیں ۔

عیسیٰ کو کلمہ کھنا مسبب کوسبب کانام دیناھے یعنی چونکہ کلمہ خدا (کن) حضرت عیسیٰ کی پیدائش(مسبب) کا سبب ھے، سبب کا نام مسبب کو دے دیا گیا ھے ۔

۱۲۔صدیقہ:صدیق اسے کہتے ھیں جو کبھی جھوٹ نھیں بولتا اور اپنے گفتا رکی درستگی کو اچھے کردار کے ذریعہ ثابت کرتا ھے ۔ صدیقین فضل و شرف، مقام اور منزلت کے اعتبار سے انبیاء کے بعد آتے ھیں اور صدیقہ، صدیق کا مونث ھے ۔

۱۳۔ عبد: عبد یھاں پر اس بندہ کے معنی میں ھے جواپنے نفع و نقصان، موت و زندگی کا اختیار نھیں رکھتا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next