معرفت امام (امامت خاص)



{ لِیُظہِرَہُ عَلَی الدِّینِ کُلِّہِ وَلَو کَرِہَ المُشرِکُونَ}[114]

"تاکہ اسے ہر دین پر غالب کردے اگر چہ مشرکین کو براہی لگے"

 Ø§Ø³ ہدف Ú©Û’ محقق ہونے کا اہم ترین سبب، معصوم اور کامل انسانوں بالخصوص حضرت امام مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) Ú©ÛŒ رہبری وقیادت ہے، اس لئے کہ حضرت امام مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) خدا Ú©ÛŒ خاص تائید اور سابق تمام معصومین کہ وہ بھی المستقرین فی امر اللہ " خدا میں شائستہ اور عمل کرنے والے ہیں"[115] Ú©Û’ فراہم کردہ اسباب Ú©ÛŒ روشنی میں کامیابی حاصل کریں Ú¯Û’ØŒ ایک طرف لوگ عقل Ùˆ خرد میں کمال تک پہنچ Ú†Ú©Û’ ہوں گےاور دوسری طرف معاشرہ میں عدالت پروان Ú†Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Û’ جذبات بڑھیں Ú¯Û’ کہ جس Ú©Û’ نتیجے میں امر الٰہی اور دین الٰہی ظاہر ہوگا اور دیگرتمام نظریات ومکاتب پر غلبہ پائے گا، اور فکری وثقافتی غلبہ Ú©Û’ ذریعہ دیگر تمام کامیابیوں Ú©Ùˆ بھی حاصل کریں Ú¯Û’ØŒ جس طرح سے ایک محدود دور میں حضرت عیسیٰ Ø‘Ú©Û’ سچے پیروکاروں  Ù†Û’ خدا Ú©ÛŒ مخصوص عنایت Ú©Û’ سایہ میں کافروں پر غلبہ حاصل کیا:

{فَأَیَّدنَا الَّذِینَ آَمَنُوا عَلَی عَدُوِّہِم فَأَصبَحُوا ظَاہِرِین}[116]

"ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی اور وہ غالب ہوگئے"

 ØªÙ…ام جہان والوں Ú©Û’ لئے بھی صلح اورالٰہی وسیع عدالت Ú©ÛŒ پشین گوئی ہوئی ہے کہ جسے جامہ عمل پہنانے اور ظاہر کرنے Ú©ÛŒ ذمہ داری، حضرت بقیۃ اللہ (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) پرہے کہ جو خاتم اوصیاء اورتمام سابقہ ذوات مقدس کا خلاصہ ہیں۔  

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف)کی حضرت موسیٰ ؑسےشباہت

حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) نے اپنی ولادت باسعادت کے وقت اسی آیت

 { وَنُرِیدُ Ø£ÙŽÙ† نَمُنَّ عَلَی الَّذِینَ استُضعِفُوا فِی الأَرضِ وَنَجعَلَہُم أَئِمَّۃً وَنَجعَلَہُم الوَارِثِین} [117]

"اور ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ جنہیں زمین میں بے بس کردیا گیا ہے ہم ان پر احسان کریں اور ہم انہیں پیشوا بنائیں اور ہم انہی کو وارث بنائیں"

کی تلاوت فرمائی، اس سے امام ؑ کے آئندہ کے اصلاحی پروگرامز کوسمجھا جاسکتا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next