اسلام ميں معاشرتي حقوق



      ”قاضیوں کافیصلہ صحیح ہے اورتیراباپ اس معاملے میں غلطی پرہے کیونکہ صدقہ اللہ تعالی Ú©Û’ لئے مخصوص ہے اورجوچیزاللہ Ú©Û’ لئے مخصوص ہوجائے وہ واپس نہیں ہوتی لیکن تجھے چاہئے کہ اس معاملے میں اپنے باپ Ú©ÛŒ آوازپراپنی آوازبلندنہ کرے اوراگروہ اپنی آوازبلندبھی کرے تب بھی تواس سے نرم وآہستہ لہجے میں گفتگوکر“ [41]Û”

      خلاصہ یہ کہ والدین Ú©Û’ حقوق بہت عظیم اوربلندہیں اوراللہ تعالی Ù†Û’ ان Ú©Û’ حق کواپنے حق Ú©Û’ ساتھ ذکرکیاہے اگرچہ دونوں Ú©Û’ مرتبے مختلف وجداگانہ ہیں حق خدااس Ú©ÛŒ عبادت ہے حق والدین ان Ú©Û’ ساتھ حسن سلوک ہے اورقرآن کریم Ù†Û’ ماں Ú©ÛŒ بیشتر قربانیوں Ú©ÛŒ وجہ سے اسے اوربڑاحق دیاہے اورسیرت نبویہ میں اس مسئلے کوخاص اہمیت حاصل ہے اوروالدین Ú©ÛŒ نافرمانی کوایک عظیم گناہ تصورکیاگیاہے اورآئمہ Ù†Û’ امت Ú©ÛŒ رہبری کرتے ہوئے والدین Ú©Û’ مقام کومحفوظ کرنے Ú©Û’ لئے کئی ایک نہج سے کام کیاہے چنانچہ اس سلسلے میں وارد ہونے والی آیات Ú©ÛŒ تفسیرکی، اخلاقی اوروجدانی ماحول میں اس کوپرکھا اس Ú©Û’ لئے Ø­Ú©Ù… شرعی کومعین کیاپھروالدین Ú©Û’ حقوق کوتفصیل Ú©Û’ ساتھ بیان کیااوران Ú©ÛŒ نافرمانی Ú©Û’ اثرات کودنیوی واخروی لحاظ سے پیش کیااوروالدین Ú©Û’ ساتھ اپنی روش کوآئندہ نسلوں Ú©Û’ لئے بہترین نمونے Ú©ÛŒ حیثیت دی۔

چوتھی بحث

اولاد کے حقوق

      اسلام Ù†Û’ اولاد کوباپ Ú©ÛŒ صلب اورماںکے رحم میں بھی ایک بنیادی حق Ú©ÛŒ ضمانت دی ہے اوروہ حق وجودہے اس Ú©ÛŒ دلیل یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات Ù†Û’ نسل بڑھانے اوراولادحاصل کرنے Ú©Û’ سلسلے میں انسان Ú©ÛŒ حوصلہ افزائی Ú©ÛŒ ہے نیز کثرت اولاد Ú©Û’ لئے اس Ú©ÛŒ طبیعت کوبرانگیختہ کیاہے اوراس Ú©ÛŒ محدودیت کوناپسند جاناہے حتی کہ قرآن کریم اولاد کودنیاوی زندگی Ú©ÛŒ زینت شمارکرتے ہوئے فرماتاہے :

      المال والبنون زینة الحیاة الدنیا… [42]Û”

      ”مال اوراولاد دنیاوی زندگی Ú©Û’ لئے زینت ہیں“۔

      اورہماری رہنمائی Ú©Û’ لئے انبیاء، Ú©Û’ واقعات نقل کرتاہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں صالح اولاد Ú©ÛŒ تمناکرتے تھے۔ مثلا حضرت ابراہیم Ú©ÛŒ دعا اوراس Ú©ÛŒ قبولیت کویوں بیان کرتاہے :

       رب ھب Ù„ÛŒ من الصالحین فبشرناہ بغلام حلیم …۔

      ”اے میرے رب، صالح اولادعطافرماپس ہم Ù†Û’ اسے ایک بردبارلڑکے Ú©ÛŒ بشارت دی“ [43]Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next