اسلام ميں معاشرتي حقوق



      توایسے حکیمانہ انداز Ú©Û’ ساتھ امام صادق Ù†Û’ جاہلیت Ú©Û’ باقی ماندہ اثرات کولوگوں Ú©Û’ دلوں سے زائل کیا اوراس سے بھی زیادہ موثرانداز یہ ہے کہ جب ایک شخص Ù†Û’ Ù„Ú‘Ú©ÛŒ جنم دینے پراپنی بیوی پرخیانت کاالزام لگایاتوامام صادق Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ اس عقل وشرع Ú©Û’ خلاف مضمحل فکرکو رد کیا اورقرآن Ú©ÛŒ اعلی فکر Ú©Ùˆ بیان کیا۔

      ابراہیم کرخی Ú©ÛŒ روایت میں ہے اس کہ ایک شخص کہتاہے میں Ù†Û’ مدینہ میں شادی Ú©ÛŒ توامام صادق Ù†Û’ پوچھا تونے اپنی زوجہ کوکیساپایا میں Ù†Û’ کہا کوئی مرد کسی عورت یمں کوئی بھلائی نہیں دیکھتا مگرمیں Ù†Û’ اس میں دیکھی ہے لیکن اس Ù†Û’ مجھ سے خیانت Ú©ÛŒ ہے آپ Ù†Û’ فرمایا کیسی خیانت تومیں Ù†Û’ عرض کیا اس Ù†Û’ Ù„Ú‘Ú©ÛŒ کوجنم دیاہے توآپ Ù†Û’ فرمایا شاید تم اسے ناپسند کرتے ہو لیکن یادر Ú©Ú¾Ùˆ خداوندعالم ارشاد فرماتاہے کہ تمہارے آباؤاجداد اورتمہاری اولاد تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون تمہارے لئے زیادہ فائدہ مند ہے [75]Û”

      بلغنی انہ ولد Ù„Ú© ابنة فتسخطھا! وماعلیک منھا؟ ریحانة تشمھا وقد کفیت رزقھا… [76]Û”

      ”مجھے پتاچلاہے کہ تیرے ہاں Ù„Ú‘Ú©ÛŒ پیداہوئی ہے جس Ú©ÛŒ وجہ سے توکبیدہ خاطرہے توتوجان Ù„Û’ کہ وہ تیرے اوپرکوئی بوجھ نہیں ہے وہ توایک پھول ہے جس Ú©ÛŒ خوشبو تیرے مشام تک پہنچے Ú¯ÛŒ اوراس Ú©Û’ رزق Ú©ÛŒ ذمہ داری خدا Ú©Û’ اوپرہے۔

      اس سے بڑھ کرامام صادق Ù†Û’ Ù„Ú‘Ú©Û’ کولڑکی پرفوقیت دینے Ú©ÛŒ فکرکو برعکس کردیا اورفرمایا : الحسنات ویسال عن النعمة

      ”لڑکے نعمت ہیں اورلڑکیاں نیکیاں ہیں اوراللہ تعالی نعمتوں کاحساب Ù„Û’ گا اورنیکیوں پرثواب دے گا [77]Û”

      آپ Ù†Û’ ملاحظہ فرمایاکہ مکتب اہل بیت Ù†Û’ لوگوں Ú©Û’ اذہان کوجاہلیت Ú©Û’ افکار سے پاک کیا اورانہیں آسلام Ú©Û’ ان ترقی یافتہ افکار سے پرکیا کہ جوعالم وجود میں آنسان Ú©Û’ لئے مقام ومنزلت Ú©Û’ قائل ہیں اس Ú©ÛŒ زندگی آزادی اورشرافت Ú©Û’ محافظ ہیں اوراس Ú©Û’ ناخن اگنے Ú©Û’ وقت سے اس Ú©Û’ حقوق Ú©ÛŒ حفاظت کرتے ہیں بالخصوص حق وجود Ú©ÛŒ اوربالخصوص لڑکیوں Ú©Û’ حق حیات Ú©ÛŒ Û”

۲۔بچے کااچھے نام کاحق

      بعض نام نہایت خوبصورت اوراعلی معانی اورحسین احساسات Ú©Û’ آئینہ دار ہوتے ہیں اورصاحب نام Ú©ÛŒ طرف ایسے جذب کرتے ہیں جیسے پھولوں Ú©ÛŒ تیز خوشبو شہدکی Ù…Ú©Ú¾ÛŒ کوجذب کرتی ہے لیکن بعض نام اس قدر قبیح اوربے معنی ہوتے ہیں کہ ان کوسن کردل تنگ ہوتاہے اورکان اکتاجاتے ہے اورنام کابہت بڑا نفسیاتی اوراجتماعی اثرہوتاہے کتنے ایسے بچے ہیں کہ جن Ú©Û’ بدنماناموں Ù†Û’ ان Ú©ÛŒ راتوں Ú©ÛŒ نیند حرام اوران Ú©Û’ آرام وسکون کوخراب کردیاہے اوریہ نام جواس بچے کامقدربن چکاہے اس Ú©Û’ لئے معاشرے میں طنزومزاح اوراہانت کاموجب ہے جس Ú©ÛŒ وجہ سے اس پرہمیشہ مایوسی اوربدنصیبی سایہ فگن رہتی ہے اگرچہ بعض مضبوط لوگ نام Ú©Û’ اس سیاہ پردے کواپنی زندگی Ú©ÛŒ خوشیوں پرغالب آنے Ú©ÛŒ اجازت نہیں دیتے اوراسے تبدیل کرکے ایسے جڑسے اکھاڑ پھینکتے ہیں جیسے ماہرسرجن کینسر Ú©Û’ Ù¾Ú¾ÙˆÚ‘Û’ کونکال پھینکتاہے۔ اور اسلام کہ جس Ù†Û’ عظیم ثقافتی اورفکری انقلاب کابیڑا اٹھاررکھاہے نام Ú©Û’ معاملے میں بھی خاموش نہیں ہے۔

      چنانچہ پیغمبر عقیدہ توحید Ú©Û’ منافی اوربرے ناموں کوتبدیل کردیاکرتے تھے اوربیٹے کا باپ پرحق سمجھتے تھے کہ وہ اس Ú©Û’ لئے اچھے نام کاانتخاب کرے فرماتے ہیں  :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next