اسلام ميں معاشرتي حقوق



      ”پاک دامن خاندام میں شادی کرو کیونکہ باپ داداکی عادتیں بچے میں منتقل ہوتی ہیں “۔

      نیز فرماتے ہیں :

      تخیروا لنطفکم فان النساء یلدن اشباہ اخوانھن واخواتھن

      ”اپنے بچوں Ú©Û’ لئے اچھی عورت کاانتخاب کروکیونکہ عورتیں اپنے بہن بھائیوں جیسی اولاد پیداکرتی ہیں “ [54]Û”

      لہذا خاندانی عورت کاانتخاب بہت اہمیت کاحامل ہے تاکہ بچے میں ایسی جسمانی اورروحی صفات منتقل ہوسکیں جواسے انحراف اورگمراہی سے بچنے Ú©Û’ لئے زرہ کاکام دیں۔

      نیز اسلام دیندار وایماندار بیوی Ú©Û’ انتخاب کاحکم دیتاہے تاکہ بچے حق وحقیقت Ú©Û’ راستے سے بھٹکنے نہ پائیں۔

      اللہ تعالی Ù†Û’ ہمارے لئے حضرت نوح Ú©ÛŒ بیوی Ú©ÛŒ مثال بیان Ú©ÛŒ ہے کہ جس Ù†Û’ کفرکوایمان پرترجیح دی اوررسالت میں آپنے شوہرسے خیانت Ú©ÛŒ اورآپ Ù†Û’ ملاحظہ فرمایاکہ رسالت پرایمان لانے Ú©Û’ بارے میں اس Ù†Û’ بیٹے پرکیسا برااثرڈالا کہ جس Ù†Û’ اسے ہلاکت Ú©Û’ Ú¯Ú‘Ú¾Û’ میں جاگرایااوراس کانتیجہ یہ ہوا کہ دینامیں بربادی اورآخرت میں عذاب اس کامقدر بنا۔ محبت پدری Ù†Û’ حضرت نوح کومجبورکیاکہ وہ اپنے بیٹے کوبھی دیگراہل خانہ Ú©Û’ ساتھ کشتی نجات میں سوار ہونے Ú©ÛŒ دعوت دیں لیکن وہ توماں Ú©ÛŒ غلط تربیت Ú©Û’ سامنے خاضع اوراس Ú©ÛŒ کافرانہ روش کاشیدائی تھا لذا کفرکی حالت پرڈٹارہا اورشفیق باپ Ú©ÛŒ دعوت کوٹھکرا کر معمولی مادی وسائل کاسہارالیناکافی سمجھا اسے یقین تھا کہ پہاڑی Ú©ÛŒ چوٹی اسے ہونے سے بچالے Ú¯ÛŒ لیکن نہ توپہاڑ Ù†Û’ بچایااورنہ ہی باپ Ú©ÛŒ سفارش کام آئی اورآخرکار غرق ہوگیا۔

      ان آیات کریمہ کاغورسے مطالعہ کیجئے  :

      ونادی نوح ربہ فقال رب ان ابنی من اھلی وان وعدک الحق وانت احکم الحاکمین۔

       قال یانوح انہ لیس من اھلک انہ عمل غیرصالح فلاتسالن مالیس Ù„Ú© بہ علم انی اعظک ان تکون من الجاھلین۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next