امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



بہر حال ابو الفرج نقل كرتے ھيں كہ عبداللہ محض نے لوگوں سے خطاب كرتے ھوئے مزيد كھا ھميں متحد ھو كر ايك ايسے نوجوان كي قيادت ميں كام شروع كردينا چاھيے كہ جو اس مظلوم ملت كو ظالموں كے شكنجوں سے نجات دے سكے۔ ا سكے بعد بولے ايھا الناس اے لوگو! ميري بات غور سے سنو ان ابني ھذا ھو المھدي كہ ميرا بيٹا محمد ھي مھدي دوراں ھے۔ آپ سب مل كر ان كي بيعت كريں۔ اس اثناء ميں منصور بولا كہ مھدي كے عنوان سے نھيں البتہ يہ نوجوان موجودہ دور ميں قيادت كے فرائض احسن طريقے سے نبھا سكتا ھے۔ آپ سچ كھہ رھے ھيں ھم سب كو اس نوجوان كي بيعت كرني چاھيے۔ ميٹنگ كے تمام شركاء نے ايك زبان ھو كر اس كي تصديق كي اور ايك ايك كركے انھوں نے محمد كي بيعت كي۔ اس كے بعد انھوں نے امام جعفر صادق عليہ السلام كو پيغام بھيجا كہ آپ بھي تشريف لائيں۔ جب حضرت تشريف فرما ھوئے سب نے حضرت كا استقبال كيا۔ عبداللہ محض جو صدر مجلس تھے نے اپنے پہلو ميں حضرت كو جگہ دي۔ اس كے بعد انھوں نے امام عليہ السلام كي خدمت ميں رپورٹ پيش كي اور كہا جيسا كہ آپ بخوبي جانتے ھيں كہ ملكي و سياسي حالات مخدوش ھيں لھذا وقت كا تقاضا يہ ھے كہ ھم ميں سے كوئي شخص اٹھے اور امت و ملت كي قيادت كرے۔ اس ميٹنگ كے تمام شركاء نے ميرے بيٹے محمد كي بيعت كي ھے ۔كيونكہ ھمارے نزديك مھدي دوراں يہي محمد ھي ھيں۔ لھذا آپ ان كي بيعت كريں۔ فقال جعفر لا تفعلوا امام عليہ السلام نے فرمايا نھيں تم ايسا نہ كرو:

 

"فان ھذا الامر ثم يات بعد ان كنت تري ان ابنك ھذا ھو المھدي فليس بہ ولا ھذا اوانہ"

 

رھي بات مھدي عليہ السلام كے ظھور كي تو يہ وقت ظھور نھيں ھے۔ اے عبداللہ اگر تم خيال كرتے ھو كہ تمھارا يہ بيٹا محمد مھدي ھے تو تم سخت غلطي پر ھو، تمھارا بيٹا ھر گز مھدي نھيں ھے اس وقت مھدي عليہ السلام كا مسئلہ نھيں ھے اور نہ ھي ان كي آمد اور ظھور كا وقت ھوا ھے۔"

 

وان كنت انما يريد ان تخرجہ غضبا للہ وليامر بالمعروف وينہ عن المنكر فانا واللہ لا ندعك فانت شيخنا ونبايع ابنك في الامر "

 

حضرت نے اپنا موقف واضح كرتے ھوئے فرمايا اگر تم مھدي كے نام پر بيعت لے رھے ھو تو ميں ھرگز بيعت نھيں كروں گا۔ كيونكہ يہ سراسر جھوٹ ھے يہ مھدي نھيں ھے اور نہ ھي مھدي (ع) كے ظھور كا وقت ھوا ھے ليكن اگر آپ نيكي كے فروغ اور برائيوں اور ظلم كے خاتمے كے لئے جھاد كريں گے تو ھم آپ لوگوں كا ھر طرح سے ساتھ ديں گے۔"

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next