امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



صورت حال نہ روحاني لحاظ سے اچھي تھي اور نہ ظاھري لحاظ سے بھتر تھي بلكہ امام عليہ السلام نے جو بھي اقدامات كيے وہ حقيقت پر مبني تھے ھم پہلے بھي كہہ چكے ھيں كہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے شروع ھي سے بني عباس كي كسي قسم كي حمايت نھيں كي۔ دراصل آپ نہ امويوں كے حق ميں تھے اور نہ عباسيوں كے حق ميں۔ يہ دو خاندان اور موروثي حكمران ذاتي مفاد كے علاوہ كوئي سوچ نہ ركھتے تھے۔ ھم نے كتاب الفرج اصفھاني سے استفادہ كيا۔ اس سلسلے ميں جتني ابو الفرج نے تفصيل لكھي ھے اتنا اور كسي مورخ نے نھيں لكھا۔ ابو الفرج اموي مورخ تھے۔ اور سني المذھب تھے ان كو اصفھان ميں سكونت ركھنے كي وجہ سے اصفھاني كہا جاتا ھے۔ حقيقت ميں يہ اصفھاني نہ تھے بلكہ اموي تھے اگر چہ يہ اموي مورخ تھے ليكن انھوں نے تاريخ نويسي ميں اعتدال قائم ركھا اس لئے جناب شيخ مفيد (رح) نے اپني كتاب ارشاد ميں ابو الفرج سے روايات نقل كي ھيں۔

 

ھاشمي رھنماؤں كي خفيہ ميٹنگ

 

دراصل بات يہ ھے كہ شروع ميں يہ طے پايا تھا كہ امويوں كے خلاف تحريك شروع كي جائے۔ بني ھاشم كے سركردہ ليڑر ابواء مقام پر جمع ھوگئے تھے۔ يہ مقام مكہ و مدينہ كے درميان واقع ھے۔ (ابواء يہ ايك تاريخ جگہ ھے يہ وہ جگہ ھے جھاں پيغمبر اكرم (ص) كي والدہ ماجدہ نے انتقال فرمايا تھا۔) حضور (ص) پاك كي عمر پانچ سال كے لگ بھگ تھي بي بي اپنے اس عظيم صاجزادے كو اپنے ھمراہ لائي تھيں۔ حضرت آمنہ كے رشتہ دار مدينہ ميں آباد تھے۔ اس لئے حضور پاك مدينہ والوں كے ساتھ ايك خاص نسبت ركھتے تھے۔ بي بي مدينہ سے ھوكر واپس مكہ جارھي تھيں كہ راستہ ميں مريض ھوئيں اور وھيں پر انتقال فرمايا اس جگہ كو مورخين نے ابواء كے نام سے ياد كيا ھے۔ حضورپاك (ص) اپني ماں كي كنيز خاص بي بي ام ايمن كے ساتھ مدينہ چلے گئے اور آپ كي والدہ ماجدہ كو ابواء ھي ميں سپرد خاك كيا گيا۔ آپ نے عالم غربت ميں اپني عظيم ماں كي المناك رحلت كو اپني آنكھوں سے ديكھا اور عمر بھر آپ اس غم كو نہ بھلا سكے۔ يھي وجہ ھے كہ آپ ۵۳ سال كي عمر ميں مدينہ واپس لوٹ آئے اور اپني زندگي كے آخري دس سال مدينہ ھي ميں گزارے۔ آپ ايك موقعہ پر اثناء سفر ميں ابواء نامي جگہ سے گزرے تو آپ چند لمحوں كيلئے اپنے صحابہ سے جدا ھوگئے اور ايك خاص جگہ پر رك گئے ۔ دعا پڑھي اس كے بعد زار وقطار رونے لگے۔ صحابہ كرام نے تعجب كيا كہ حضور پاك (ص) رونے كي وجہ كيا ھے؟ آپ نے فرمايا يہ ميري والد ماجدہ كي قبر اطھر ھے۔ آج سے پچاس سال قبل جب ميں پانچ سالہ بچہ تھا تو يھيں پر والدہ محترمہ كا انتقال ھوا تھا۔ آپ پچاس سالوں كے بعد اس مقام پر گئے اور دعا پڑھي اور اس كے بعد اپني انتھائي عزيز ترين ماں كي ياد ميں بہت ھي زيادہ روئے"۔ چناچہ ابواء كے مقام پر ھونے والي خفيہ ميٹنگ ميں اولاد امام حسن (ع) عبداللہ محض اور آپ كے دونوں صاجزادے محمد و ابراہيم موجود تھے۔ اسي طرح بني عباس كي نمائندگي كرتے ھوئے ابراہيم امام، ابوالعباس سفاح، ابو جعفر منصور اور ان كے چند بزرگوں نے شركت كي۔ اس وقت عبداللہ محض نے گفتگو كا آغاز كرتے ھوئے كہا كہ اے بني ھاشم! اس وقت لوگوں كي نگاھيں آپ كي طرف لگي ھوئي ھيں۔ اور عوام كي آپ سے بہت زيادہ اميديں وابستہ ھيں۔ اللہ تعاليٰ نے آپ كو يھاں پر اكٹھے ھونے كا موقعہ بخشا ھے لھذا سب مل جل كر اس نوجوان (عبداللہ محض كے بيٹے) كي بيعت كريں۔ ان كو اپني تحريك كا قائد منتخب كريں۔ اور امويوں كے خلاف وسيع پيمانے پر جنگ كا آغاز كريں۔ يہ واقعہ ابو سلمہ كے واقعات سے پھلے كا ھے۔ تقريباً انقلاب خراسان سے بارہ سال قبل۔ اس وقت اولاد امام حسن عليہ السلام اور بنو عباس كي مشتركہ خواھش تھي كہ وہ ايك دوسرے كے ساتھ متحد ھو كر امويوں كا مقابلہ كريں۔

 

محمد نفس زكيہ كي بيعت

 

بني عباس كا شروع سے يہي پروگرام تھا كہ وہ آل علي عليہ السلا ميں ايسے نوجوان كو اپنے ساتھ ملائے ركھيں كہ جو لوگوں ميں مقبول ھو اور لوگ اس كي وجہ سے ايك پليٹ فارم پر جمع ھوسكتے ھوں۔ جب ان كي تحريك كامياب ھو جائے گي تو اس نوجوان كو درميان ميں سے ھٹا ديا جائے گا۔ اس كام كيلئے انھوں نے محمد نفس زكيہ كو منتخب كيا ۔ محمد جناب عبداللہ محض كے صاحبزادے تھے ۔ عبد اللہ بہت ھي متقي اور پرھيز گار اور انتھائي خوبصورت شخصيت كے مالك تھے۔ ان كا بيٹا محمد كردار و گفتار اور شكل و صورت ميں ھو بھو اپنے باپ كي تصوير تھا۔ اسلامي روايات ميں ھے كہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ھے تو اولاد پيغمبر (ص) ميں سے ايك نوجوان ظاھر ھوتا ھے اور اپنے جد امجد كي طرح اسي كا نام بھي محمد ھوگا اسي طرح اسلامي تحريكيں چلتي رہيں گي اور اولاد زھرا (ع) ميں سے ايك سيد زادہ انقلابي جد وجھد كي قيادت كرتا رھے گا۔ اولاد امام حسن عليہ السلام كے دل ميں يہ خيال پيدا ھوا كہ امت كا مھدي يھي محمد ھے۔ بنو عباس كے نزديك بھي يھي محمد مھدي كے طور پر نمودار ھوئے تھے۔ يہ بھي ھو سكتا ھے كہ انھوں نے سازش كر كے ان كو مھدي وقت مان لياھو؟

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next