امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



يہ سن كر عبدالعزيز سخت متعجب ھوا اور اپنے آپ سے كھنے لگا يہ لوگ آج تو اس كي بيعت كر رھے ھيں اور كل اسے قتل كرديں گے؟ آپ نے فرمايا ھاں عبدالعزيز ايسا ھي ھوگا عبدالعزيز نے كہا ميرے دل ميں تھوڑا سا شك گزرا ھو سكتا ھے امام عليہ السلام نے حسد وغيرہ كي وجہ سے ايسا كھا ھو ليكن خدا كي قسم ميں نے اپني زندگي ھي ميں ديكھ ليا كہ ابو جعفر منصور نے عبداللہ كے دونوں بيٹوں كو قتل كرديا۔ دوسري طرف حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام محمد سے بے حد پيار كرتے تھے۔ ابوالفرج كے بقول

 

"كان جعفر بن محمد اذا راي محمد بن عبداللہ بن الحسن تغر غرت عيناہ"

 

كہ امام عليہ السلام كي نگاہ مبارك جب محمد پر پڑتي تو آپ كي آنكھو سے بے ساختہ آنسو چھلك پڑتے اور فرمايا كرتے:

 

"بنفسي ھو ان الناس فيقولون فيہ انہ لمقتول ليس ھذا في كتاب علي من خلفاء ھذہ الامۃ"

 

ميري جان قربان ھو اس پر لوگ جو اس كے بارے ميں مھدي ھونے كے قائل ھيں وہ غلطي پر ھيں۔ يہ نوجوان قتل كيا جائے گا ھمارے پاس حضرت علي عليہ السلام كي ايك كتاب موجود ھے اس ميں محمد كا نام خلفاء ميں شامل نھيں ھے۔"

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next