امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



ميرے نزديك جاحظ كي علمي صلاحيت اور ديني قابليت دوسرے سني علماء سے بڑھ كر ھے۔ يہ شخص دوسري صدي كے اواخر اور تيسري صدي كے اوائل كا سب سے بڑا عالم ھے۔ يہ شخص ذھانت ومطانت كا عظيم شاھكار ھونے كےساتھ ساتھ غير معمولي حد تك صاحب مطالعہ تھا۔ جاحظ نہ صرف اپنے عھد كا بہت بڑا اديب ھے بلكہ ايك بہت بڑا محقق اور مورخ بھي ھے انھوں نے حيوان شناسي پر ايك كتاب الحيوان تحرير كي تھي آج يہ كتاب يورپي سائنسدانوں كے نزديك بہت اھميت ركھتي ھے۔ بلكہ ماھرين حيوانات اس كتاب پر نئے نئے تحقيقات كر رھے ھيں۔ جانوروں اور حيوانات كے بارے ميں اس سے بڑھ كر كوئي كتاب نھيں ھے۔ يہ كتاب اس دور ميں لكھي گئي جب يونان اور غير يونان ميں جديد علوم نے اتني ترقي نہ كي تھي۔ اس وقت ان كے پاس كسي قسم كا موادنہ تھا۔ انھوں نے اپني طرف سے حيوانات پر تحقيق كر كے دنيا بھر كے جديد و قديم ماھرين كو ورطئہ حيرت ميں ڈال ديا ھے۔

 

جاحظ ايك متعصب سني عالم ھے۔ انھوں نے شيعوں كے ساتھ مناظرے بھي كئے اور انتھا پسندي كے باعث شيعہ حضرات ان كو ناصبي بھي كھتے ھيں۔ ليكن ميں ذاتي طور پر كم از كم ان كو ناصبي نھيں كھہ سكتا۔ يہ شخص امام جعفر صادق عليہ السلام كے دور كا عالم ھے۔ ھوسكتا ھے اس نے امام عليہ السلام كا آخري دور پايا ھو؟ شايد يہ اس وقت بچہ ھو يا يہ بھي ھوسكتا ھے كہ امام عليہ السلام كا دور ايك نسل قبل كا دور ھو۔ كھنے كا مقصد يہ ھے كہ اس كا دور اور امام عليہ السلام ايك دوسرے كے بہت قريب ھے۔ بھر حال جاحظ امام جعفر صادق (ع) كے بارے ميں اظھار خيال كرتے ھوئے لكھتا ھے كہ:

 

"جعفر بن محمد الذي ملأ الدنيا علمہ و فقھہ"

 

كہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے پوري دنيا كو علم و دانش اور معرفت و حكمت سے پر كرديا ھے۔"

 

ويقال ان ابا حنيفۃ من تلامذتہ و كذلك سفيان الثورى"

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next