امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



امام حسين عليہ السلام كے ليے دو ھي صورتيں تھيں ايك يہ كہ آپ خاموش ھو كر بيٹھ جاتے اور عبادت كرتے دوسري صورت وھي تھي جو كہ آپ نے اختيار كى، يعني ميدان جھاد ميں اتر كر اپني جان جان آفرين كے حوالے كر دي۔ امام جعفر صادق عليہ السلام كو حالات و واقعات نے كام كرنے كا وقت اور موقعہ فراھم كر ديا۔ شھادت تو آپ كو نصيب ھوني تھي۔ آپ كو جو نھي موقعہ ملا آپ نے چھار سو علم كي شمعيں روشن كر كے جگہ جگہ روشني پھيلا دي۔ علم كي روشني اور عمل كي خوشبو نے ظلمت و جھالت ميں ڈوبي ھوئي سوسائٹي كو از سر نو زندہ كر كے اسے روشن و منور كر ديا۔ عرض كرنے كا مقصد يہ ھے كہ آئمہ اطھار (ع) كي زندگي كا مقصد اور مشن اور طريقہ كار ايك جيسا ھے۔ دوسرے لفظوں ميں اگر امام صادق عليہ السلام نہ ھوتے تو امام حسين عليہ السلام بھي نہ ھوتے۔ اسي طرح امام حسين (ع) نہ ھوتے تو امام صادق (ع) نہ ھوتے۔ يہ ھستياں ايك دوسرے كے ساتھ لازم و ملزوم كي حيثيت ركھتي ھيں۔ امام حسين عليہ السلام نے ظلم اور باطل كے خلاف جھاد كرتے ھوئے شھادت پائي۔ پھر آنے والے آئمہ اطھار (ع) نے ان كے فلسفہ شھادت اور مقصد قيام كو عملي لحاظ سے پايہ تكميل تك پھنچايا۔

 

امام جعفر صادق (ع) نے اگر چہ حكومت وقت كے خلاف علانيہ طور پر جنگ شروع نھيں كي تھي۔ ليكن يہ بھي پوري دنيا جانتي ھے كہ آپ حكام وقت سے نہ فقط دور رھے بلكہ خفيہ طور پر ان كے ساتھ بھر پور مقابلہ بھي كيا۔ ايك طرح كي امام عليہ السلام سرد جنگ لڑتے رھے۔ آپ (ع) كي وجہ سے اس وقت كے ظالم حكمرانوں كي ظالمانہ كاروائيوں كي داستانيں عام ھوئيں اور ان كي آمريت كا جنازہ اس طرح اٹھا كہ مستحق لعن و نفريں ٹہرے، يھي وجہ ھے كہ منصور كو مجبور ھو كر كھنا پڑا كہ:

 

"ھذا الشجي معترض في الحلق"

 

كہ جعفر بن محمد ميرے حلق ميں پھنسي ھوئي ھڈي كے مانند ھيں۔ ميں نہ ان كو باھر نكال سكتا ھوں اور نہ نگلنے كے قابل رھا ھوں نہ ميں ان كا عيب تلاش كركے ان كو سزادے سكتا ھوں، اور نہ ان كو برداشت كرسكتا ھوں۔"

 

يہ سب كچھ ديكھتے ھوئے كہ وہ جو كچھ بھي كر رھے ھيں وہ ھمارے خلاف ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔برداشت كر رھا ھوں۔ مجھے پتہ ھے كہ امام عليہ السلام نے ھمارے خلاف لوگوں كو ايك نہ ايك دن اكٹھا كر ھي لينا ھے۔ اس كے باوجود بھي ميں اتنا بے بس ھوں كہ ان كے خلاف ذرا بھر اقدام نھيں كرسكتا۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next