امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



"ومن تعليٰ اليٰ ذروۃ الحقيقۃ لم يخف من حط"

 

كہ جو حقيقت كي بلند و بالا چوٹيوں پر پھنچ جائے وہ نيچے كي طرف آنے سے كيسے ڈرے گا۔"

 

با وجوديكہ شھرستاني شيعوں كا مخالف شخص ھے، ليكن امام جعفر صادق عليہ السلام كے بارے ميں مدحت سرائي كر رھا ھے۔ اس نے اپني كتاب الملل و النحل ميں شيعوں كے خلاف بہت زيادہ زھر اگلا ھے۔ ليكن اس نے امام عليہ السلام كو بہت ھي اچھے لفظوں كے ساتھ ياد كيا ھے۔ اگر چہ يہ دشمن تھا ليكن حقيقت كو ماننے پر مجبور ھو گيا۔ يہ نہ مانتا تو كيسے نہ مانتا؟ امام جعفر صادق عليہ السلام جيسا كوئي ھوتا تو يہ سامنے لاتا۔ سورج كا بھلا چراغوں سے كيسے مقابلہ كيا جاسكتا ھے؟ اب بھي دنيا ميں ايسے علماء موجود ھيں جو شيعيت كے سخت دشمن ھيں۔ ليكن امام جعفر صادق عليہ السلام كا بيحد احترام كرتے ھيں۔ وہ كھتے ھيں كہ شيعہ حضرات سے جن باتوں پر ھمارا اختلاف ھے۔ وہ امام جعفر صادق عليہ السلام سے بيان كردہ باتوں ميں نھيں ھے كيونكہ صادق آل محمد عليھم السلام ايك انتھائي باكمال شخصيت و بے نظير حيثيت كے مالك انسان تھے اور آپ كي علمي خدمات اور ديني احسانات كو كبھي اور كسي طور بھي نھيں بھلايا جاسكتا۔

 

احمد آمين كي رائے فجر الاسلام، ضحيٰ الاسلام، ظھر الاسلام، يوم الاسلام يہ احمد آمين كي معروف ترين كتب ھيں۔ احمد آمين ھمارے ھم عصر عالم دين ھيں۔ اور يہ شيعوں كے سخت مخالف ھيں۔ ان كو مذھب شيعہ كے بارے ميں ذرا بھر علم نھيں ھے۔ سني سنائي باتوں كو وجہ اعتراض بناكر شيعوں كے خلاف اپني كتابوں ميں انھوں نے بھت كچھ لكھا ھے۔ حالانكہ اس سطح اور اس پائے كے عالم دين كو حق كو سامنے ركھ كر حقيقت پسندي كا مظاھرہ كرنا چاھيے تھا۔ ليكن انھوں نے امام جعفر صادق عليہ السلام كي جتني تعريف كي ھے اتني كسي اور سني عالم نے نھيں كي۔ امام عليہ السلام كے فرامين اور ارشادات كي تفسير و تشريح اس انداز ميں كي ھے كہ كوئي عالم دين بھي نہ كر سكے۔ اس كي وجہ يہ ھے كہ انھوں نے امام جعفر صادق عليہ السلام كي سيرت اور تاريخ كا مطالعہ كيا ھے۔ ملت اسلاميہ، مذھب جعفريہ كے بارے ميں ذرا بھر بھي تحقيق كرنے كي زحمت گوارا نہيں كي۔ كاش وہ شيعوں كے بارے ميں حقيقت پسندي سے كام ليتے اور ايك عظيم اور شريف ملت پر الزامات عائد كر كے اپني كتب كے صفحات كو سياہ نہ كرتے؟

 

جاحظ كا اعتراف

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next