امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



"جن (مسلمانوں) سے (كفار) لڑا كرتے تھے چونكہ وہ (بہت) ستائے گئے اس وجہ سے انھيں بھي (جھادكي) اجازت دے دي گئي اور خدا تو ان لوگوں كي مدد پر يقيناً قادر (و توانا) ھے۔"

 

پھر انھوں نے سورہ حجرات كي آيہ نمبر ۱۳كو اپنے منشور ميں شامل كيا ارشاد خداوندي ھے:

 

"يا ايھاالناس انا خلقناكم من ذكر و انثيٰ و جعلناكم شعوبا و قبائل لتعارفوا ان اكرمكم عنداللہ اتقكم"

 

لوگو ھم نے تو سب كو ايك مرد اور ايك عورت سے پيدا كيا اور ھم نے تمھارے قبيلے اور برادرياں بنائيں تاكہ ايك دوسرے كو شناخت كر سكيں اس ميں شك نھيں كہ خدا كے نزديك تم سب سے بڑا عزت دار وھي ھے جو بڑا پرھيز گار ھو۔"

 

اس آيت سے بني نوع انسان كو سمجھايا جارھا ھے كہ اسلام اگر كسي كو دوسرے پر ترجيح ديتا ھے تو وہ اس كا متقي ھونا ھے۔ چونكہ اموي خاندان عربوں كو غير عربوں پر ترجيح ديتے تھے اسلام نے ان كے اس نظريہ كي نفي كر كے ايك بار پھر اپنے دستور كي تائيد كي ھے كہ خانداني و جاھت، مالي آسودگي كو باعث فخر سمجھنے والو! تقويٰ ھي معيار انسانيت ھے۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next