امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



امام عليہ السلام كے اس فرمان سے آپ كا موقف كھل كر سامنے آجاتا ھے۔ آپ نے نيكيوں كي ترويج اور برائيوں كے خاتمہ كے لئے ساتھ دينے كا وعدہ تو كيا ليكن آپ نے ان كي غلط پاليسيوں كي مخالفت كردي كہ يہ محمد مھدي نھيں ھے۔ جب آپ نے بيعت كا انكار كيا تو عبداللہ ناراض ھوگئے۔ جب آپ نے عبداللہ كي ناراضگي كو ديكھا تو فرمايا ديكھو عبداللہ ميں آپ سے كہہ رھا ھوں كہ تمہارا بيٹا محمد مھدي نھيں ھيں ھم اھل بيت كے نزديك يہ ايك ايسا راز ھے كہ جس كو ھم ھي جانتے ھيں ھمارے سوا كوئي اور نھيں جانتا كہ وقت كا امام كون ھے اور مھدي (ع) كون ھوگا؟ ياد ركھو تمھارا يہ بيٹا بہت جلد قتل كر ديا جائے گا۔ ابو الفرج نے لكھا ھے كہ عبداللہ سخت ناراض ھوئے اور كھا خير آپ نے جو كھنا تھا كہہ ديا ليكن ھمارا نظريہ يھي ھے كہ محمد مھدي وقت ھے، آپ حسد اور خانداني رقابت كے باعث اس قسم كي باتيں كر رھے ھيں۔

 

"فقال واللہ ماذاك يحملني ولكن ھذا واخوتہ وابنانھم دونكم وضرب يدہ ظھر ابي العباس"

 

امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنا دست مبارك ابو العباس كي پشت پر مارتے ھوئے فرمايا يہ بھائي مسند خلافت پر فائز ھو جائيں گے اور آپ اور آپ كے بيٹے محروم رھيں گے۔"

 

اس كے بعد آپ نے عبداللہ حسن كے كندھے پر ھاتھ ركھ كر فرمايا:

 

"ما ھي اليك ولا الي ابنيك"

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next