امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت



 

ايك سوال اور ايك جواب

 

سوال:كيا جابر بن حيان نے ذاتي طور پر امام جعفر صادق عليہ السلام سے علم حاصل كيا تھا؟

 

جواب:ميں نے عرض كيا ھے كہ يہ ايك سوال ھے جو تاريخ ميں واضح نھيں ھے ابھي تك تاريخ يہ فيصلہ نہ كر سكي كہ جابر بن حيان نے سوفي صد امام جعفر صادق عليہ السلام سے درس حاصل كيا ھے۔ البتہ كچھ ايسے مورخين بھي ھيں جو جابر كو امام عليہ السلام كا شاگردتسليم نھيں كرتے ۔ان كا كہنا ھے كہ جابر كا زمانہ امام عليہ السلام كے بعد كا دوران ھے ان كے مطابق جابر امام عليہ السلام كے شاگردوں كا شاگرد ھے۔ ليكن بعض كھتے ھيں كہ جابر نے براہ راست امام عليہ السلام سے كسب فيض كيا ھے۔ جابر نے ان علوم ميں مھارت حاصل كي ھے كہ جو پھلے موجود نہ تھے، اس سے ظاھر ھوتا ھے كہ امام جعفر صادق عليہ السلام نے مخلتف شعبوں ميں اپنے ھونھار شاگرد تيار كيے تھے جس كا مقصد يہ تھا كہ اس سمندر علم سے ھر كوئي اپني اپني پياس بجھا كر جائے۔

 

جيسا كہ حضرت امير عليہ السلام نے كميل بن زياد سے فرمايا ھے:

 

"ان ھھنا لعلما جما لو اصبت لہ حملۃ" 27



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next