انتظار اور منتظر کے خصوصیات (2)



علامہ مجلسیۺ نے بحار الانوار میں یہ روایت نقل کی ھے:

”کنزبالطالقان ما ھوبذھب ولا فضة ،رایة تنشر مذ طویت،ورجال قلوبھم زبر الحدید  لایشوبھا Ø´Ú© فی ذات اللّٰہ اشد من الجمر ،لو حملواعلیٰ الجبال لاٴزالوھا ،لایقصدون برایاتھم بلدة الاَّخربوھا کاٴنّ خیولھم العقبان، یتمسحون بسرج الامام یطلبون بذٰلک البرکة ویحفون بہ ویقونة باٴ نفسھم فی الحروب،یبیتون قیاماً علیٰ اٴطرافھم ویصبحون علیٰ خیولھم“رھبان باللیل لیوث بالنھار،ھم اطوع من الامة لسیدھا، کالمصابیح فی قلوبھم القنادیل ÙˆÚ¾Ù… من خشیتہ مشفقون ØŒ

یدعون بالشھادة ویتمنون اٴن یقتلوا فی سبیل اللّہ شعارھم:یا لثارات الحسین،اذا ساروایسیر الرعب اٴمامھم مسیرة شھر،یمشون الیٰ المولیٰ ارسالاً،بھم ینصر اللہ امام الحق“        

”طالقان میں ایسا خزانہ ھے جو سونا اور چاندی نھیں ھے اور ایک ایسا پرچم ھے جسے جب سے لپیٹا گیا ھے وہ کھلا نھیں ھے اور ایسے مرد میداں ھیں کہ ان کے دل آہنی چٹان کے مانند ھیں، جن کے اندر ذات خدا کے بارے میں ذرہ برابر بھی شک نھیں ھے ، یہ پتھروں سے زیادہ مضبوط ھیں،اگریہ پہاڑوں پر (حملہ کر دیں )تو اسے اس کی جگہ سے ہٹا دیں گے۔ اپنے پرچم کوکسی شہر کی طرف لے کر نھیں بڑھیں گے مگر یہ کہ اسے ویران کر ڈالیں گے ۔گویا ان کے گھوڑے پر ندوں کی طرح ھوں گے ،امام کی زین کو مسح کر کے وہ اس سے برکت حاصل کریں گے اور جنگ میں اس سے انھیں طاقت وقوت ملے گی،رات بھر خدا کی عبادت میں جاگ کر گذارنے والے اورصبح ھونے پر اپنے گھوڑوں پر سوار ھونے والے ھیں ۔

راتوں کو راہب (صفت)دن میں شیرنر ،اپنے آقا کے لئے کنیز سے زیادہ فرمانبردار ،چراغوں کی طرح ،جیسے ان کے دلوں میں قندیلیں روشن ھوں ،خداوندعالم کی خشیت سے خائف ،انھیں شہادت کے لئے دعوت دی جائے گی ،ان کی تمنا راہ خدامیں شھید ھونا ھے ان کا نعرہ” یا لثارات الحسین“جب وہ آگے بڑھیں گے تو ان کا رعب ودبدبہ ان سے ایک مھینہ کے فاصلہ پر آگے آگے چلے گا،اپنے مولیٰ کی طرف بڑھیں گے ان کے ذریعہ خداوندعالم امام حق کی نصرت کرے گا۔“[6]

امام کے اصحاب جوان ھوں گے

روایات سے اندازہ ھوتا ھے کہ امام (ع) کے اکثر اصحاب بھر پور جوان ھوں گے اور

ان میں بوڑھے اور ضعیف افراد بالکل نادر ونایاب ھوں گے۔

علامہ مجلسی ۺ نے بحار الانوار میں یہ روایت نقل کی ھے :”اٴصحاب المہدی شباب لاکھول فیھم الّا کمثل کحل العین “[7]”مہدی کے اصحاب جوان ھوں گے ان کے درمیان کوئی بوڑھانہ ھوگا مگر اتنی ھی تعداد (مقدار )میں جتنا آنکھ میں سرمہ ھوتا ھے۔“

امام کے انصار کی تعداد



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next