اسلام ميں معاشرتي حقوق 3



      (ولاتخرج من بیتہ الاباذنہ فان فعلت لعنتھا ملائکة السماوات وملائکة الارض، وملائکة الرضا وملائکة الغضب…)Û”

      ”بیوی شوہرکی اجازت Ú©Û’ بغیرگھرسے باہرقدم نہیں رکھ سکتی اوراگرایساکرے توزمین وآسمان اوررضاوغضب Ú©Û’ سب فرشتے اس پرلعنت کرتے ہیں“ [58]Û”

      کیونکہ عورت ایک ایسی قیمتی Ø´ÛŒ Ù´ ہے جسے پرامن جگہ Ú©ÛŒ ضرورت ہے اوروہ جگہ گھرہے جواس Ú©ÛŒ حفاظت کرسکتاہے۔ قرآن عورتوں کومخاطب کرتے ہوئے فرماتاہے:

      وقرن فی بیوتکن ولاتبرجن تبرج الجاھلیة الاولی [59]Û”

      اوراپنے گھروں میں بیٹھی رہواورپہلے زمانہ جاہلیت Ú©ÛŒ طرح اپنابناؤاورسنگھارنہ دکھاتی پھرو“۔

      اس Ú©Û’ علاوہ شوہرکے دیگرحقوق بھی ہیں جیسے اس Ú©ÛŒ عزت Ú©ÛŒ حفاظت کرنااس Ú©ÛŒ عدم موجودگی میں اس Ú©Û’ اموال کاخیال رکھنا اس Ú©Û’ راز کوافشانہ کرنا اور بیوی شوہرکی اجازت Ú©Û’ بغیرمستحب روزہ بھی نہیں رکھ سکتی۔

      عام طورپرازدواجی زندگی Ú©Û’ پھلنے پھولنے Ú©Û’ لئے باہمی رضا،احترام اورخدمت Ú©ÛŒ ضرورت ہے جیسے پھول Ú©ÙˆÚ©Ú¾Ù„Û’ رہنے Ú©Û’ لئے روشنی، پانی اورہوا Ú©ÛŒ ضرورت ہوتی ہے۔

      اس نکتے Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرنابھی ضروری ہے کہ میاں بیوی کاایک دوسرے Ú©Û’ حقوق کاخیال رکھنا فقط ذمہ داری کواداکرنانہیں ہے بلکہ اس پرعظیم ثواب بھی ہے۔

      پس اگرمرد اپنی بیوی کوپانی پلائے تواسے اس کابھی اجرملے گا [60]Û”

      اورجوشخص اپنی بیوی Ú©Û’ ساتھ حسن سلوک کرے اللہ تعالی اس Ú©ÛŒ عمرمیں اضافہ کرتاہے  [61]Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next