دنیا کو حقیر جاننا اور آخرت کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھنا



          ”بیشک اللہ تمہیں Ø­Ú©Ù… دیتا ہے کہ امانتوں Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ اہل تک پہنچا دو․․․“

          امانتداری زندگی Ú©ÛŒ ضروریات میں سے ہے اور اگر لوگ اپنی زندگی میں اس Ú©ÛŒ رعایت نہ کریں اور ایماندار ÛŒ سے کام نہ لیں تو نظام درہم برہم ہوجا ئے گا اور کوئی کسی پر اعتماد نہیں کرے گا‘ کیونکہ اجتماعی زندگی Ú©ÛŒ بنیاد اور پائداری متقابل اور طرفین اعتماد پر ہے۔

          (بیان میں امانت سچ کہنے کا لازمہ ہے اور کردار میں امانت ایمانداری کا لازمہ ہے اور ان Ú©ÛŒ قدرو قیمت بدیہیات عقلی میںسے ہے اور ان میں استدلال Ùˆ تعبدکی ضرورت نہیں ہے اس موقع پر اسلام Ú©ÛŒ تعلیمات ارشادی ہیں‘ یعنی وہ چیز جسے عقل درک کرتی ہے شرع اس Ú©ÛŒ تائید Ùˆ تاکید کرتی ہے)Û”

          امانت داری صرف دوسروں Ú©Û’ شخصی اموال اور ملکیت Ú©Û’ تحفظ سے مربوط نہیں ہے بلکہ عمومی اموال اور بیت المال کا تحفظ بھی امانتداری Ú©Û’ مصادیق میں ہے۔ سڑکیںِ زمین‘ پانی ØŒ درخت اور تمام وہ چیزیں جو اسلامی معاشرہ سے تعلق رکھتی ہیں امانت شمار ہوتی ہیں۔ بلکہ عمومی اموال کا تحفظ زیادہ ضروری ہے‘ کیونکہ اگر کوئی کسی ایک شخص Ú©Û’ مال میں خیانت کرلے وہ تو صرف ایک صاحب مال کا مقروض ہے‘ لیکن اگر عمومی اموال اور بیت المال میں خیانت کرے تواس Ù†Û’ تمام مسلمانوں Ú©Û’ ساتھ خیانت Ú©ÛŒ ہے۔ وہ ڈرائیور جو سرکاری گاڑی چلارہا ہے‘ اگر ایماندار نہ ہواور احتیاط سے کام نہ Ù„Û’ اور گاڑی Ú©Ùˆ کوئی نقصان پہنچادے‘ تو اس Ù†Û’ تمام لوگوں Ú©Û’ ساتھ خیانت Ú©ÛŒ ہے۔ اگر سرکاری گاڑی Ú©Ùˆ ذاتی کام میں استعمال کیا جائے‘ تو وہ بیت المال Ú©ÛŒ خیانت ہوگی۔

          قرآن مجید اسلامی معاشرے Ú©Ùˆ عہد Ùˆ پیمان Ú©Û’ ساتھ وفادار اور امانت داری کرنے والے Ú©ÛŒ حیثیت سے تعارف کراتا ہے:

          <وَالَّذِینَ ھُمْ لِاَ مَانَاتِھِمْ ÙˆÙŽ عَھْدِ ھِمْ رَاعُون> (مومنون/Û¸)

          ”اور مومنین اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کا لحاظ رکھنے والے ہیں“

          دوسری جگہ پر Ø­Ú©Ù… دیتا ہے کہ امانتوں Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ مالکوں Ú©Ùˆ واپس کر دو۔

          ”اِنَّ اللهَ یَامُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَ مَانَاتِ اِلٰی اَہْلِہَا․․․“(نساء/ÛµÛ¸)

          ”بیشک اللہ تمہیں Ø­Ú©Ù… دیتا ہے کہ امانتوں Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ اہل تک پہنچا دو․․․“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next