سوره بقره 181 الی 195



14_ جنگ ميں تقوى كا خيال ركھنا اور دشمن كے تجاوز كا جواب ديتے ہوئے عدل و انصاف سے كام لينا اللہ تعالى كى نصرت و امداد اور حمايت كا باعث بنتاہے_

واتقوا اللہ و اعلموا ان اللہ مع المتقين

15 _ دين كے اوّلى اور بنيادى احكام ميں ضرورت كے وقت نرمى اور تغير و تبديلى كى گنجائشے موجود ہے *

الشہر الحرام بالشہر الحرام ... فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليہ بمثل ما اعتدى عليكم

16_ دشمنوں كے ساتھ جنگ يا ان كے تجاوز كا جواب ديتے ہوئے عدل و انصاف كى حدود سے نكلنے كا خطرہ موجود ہے _

فاعتدوا عليہ ... واتقوا اللہ

اس جملہ ''واتقواللہ'' كے ساتھ تقوى كے خيال ركھنے كى طرف تاكيد اور دشمن كے تجاوز كا جواب دينا جائز ہے كے ذكر كے بعد ''واعلموا ...'' كو بيان كرنا اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ اس قانون كو جارى كرتے ہوئے عدل و انصاف كى حدود سے نكلنے كا خطرہ موجود ہے لہذا اس بے جا عمل سے بچنے كا طريقہ يہ ہے كہ تقوى كا خيال ركھا جائے _

17_ معاويہ بن عمار كہتے ہيں'' سالت اباعبداللہ (ع) ... ما تقول فى رجل قتل فى الحرم اور سرق؟ قال: يقام عليہ الحد فى الحرم صاغراً انہ لم ير للحرم حرمة و قد قال اللہ تعالى فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليہ بمثل ما اعتدى عليكم '' فقال ہذا ہو فى الحرم ...(1)

امام صادق (ع) سے ميں نے سوال كيا كہ ايك شخص نے حرم (مكہ) ميں كسى كو قتل كيا يا چورى كى تو اس كا حكم كيا ہے ؟ امام (ع) نے فرمايا بہت برُى طرح اس پر حرم ميں حد جارى كى جائے كيونكہ اس نے حرم كے احترام كا خيال نہيں ركھا اور اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے_'' فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليہ بمثل ما اعتدى عليكم'' امام (ع) نے فرمايا حرم ميں '' بالمقابل اقدام'' يہى ہے_

-----------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next