سوره بقره 181 الی 195



7_ روزہ واجب نہ ہونے كے لئے سفر كا ارادہ ہى كرنا كافى نہيں ہے _

فمن كان منكم مريضا او على سفر

'' على سفر '' گويا سفر كا متحقق يا وقوع پذير ہونا ہے پس اس شخص كو شامل نہيں ہے جو مسافر نہيں ہے اگرچہ اس نے سفر كا ارادہ كيا ہوا ہے_

8_ جن افراد كے لئے ماہ رمضان كا روزہ ركھنا مشقت كاباعث ہے يا ان كے لئے طاقت فرساہے ان پر روزہ ركھنا واجب نہيں ہے _

و على الذين يطيقونہ فدية

'' اطاقة'' كسى كام كے انجام دينے پر توانائي ركھنا يا اسكى انجام دہى كيلئے تمام توانائي خرچ كرنا ہے _ دوسرے معنى كا لازمى نتيجہ يہ ہے كہ كسى كام كو محنت و مشقت كے ساتھ انجام ديا جائے _ ايسا معلوم ہوتا ہے كہ ''يطيقونہ'' سے مراد دوسرا معنى ہو _ بنابريں ''وعلى الذين يطيقونہ فدية'' يعنى وہ لوگ جو روزہ ركھناچاہتے ہيںاگر اپنى تمام تر توانائي كو صرف كريں اور محنت و مشقت ميں مبتلا ہوں تو روزہ نہ ركھيں بلكہ فديہ ادا كرديں_

9_ شرعى فرائض اگر طاقت فرسا ہوں تو انسان پر عمل كرنا لازمى نہيں ہے _

و على الذين يطيقونہ فدية

10_ شرعى تكاليف كو انسانوں كيلئے وضع كرنے ميں اللہ تعالى نے ان تكاليف ميں سہولت كو مدنظر ركھاہے_

و على الذين يطيقونہ فدية طعام مسكين



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next