سوره بقره 181 الی 195



23 _ امام سجاد (ع) سے روايت ہے كہ آپ (ع) نے فرمايا: فاما صوم السفر والمرض ... يفطر فى الحالين جميعاً فان صام فى السفر اور فى حال المرض فعليہ القضاء فان اللہ

 

635

عزوجل يقول ''فمن كان منكم مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر'' (1)

مسافر اور مريض كو چاہيئے كہ سفر و بيمارى كے حالت ميں اپنے روزے كو افطار كر لين پس اگر انہوں نے حالت سفر يا بيمارى كے دوران روزہ ركھا تو ضرورى ہے كہ اسكى قضا بجا لائيں اس لئے كہ اللہ تعالى فرماتاہے'' تم ميں سے جو كوئي مريض يا مسافر ہو تو كچھ ايام بعد ميں روزے ركھ لے ''_

24 _''عن ابى عبداللہ(ع) فى قول اللہ عزوجل: ''و على الذين يطيقونہ فدية طعام مسكين'' قال: الذين كانوا يطيقون الصوم فاصابہم كبر أو عطاش او شبہ ذلك فعليہم لكل يوم مدّ (2)

امام صادق (ع) سے اللہ تعالى كے اس كلام '' وہ لوگ جن كيلئے روزہ ركھنا مشقت كا باعث ہے ان پر لازم ہے كہ مسكين كو كفارے كے طور پر كھانا كھلائيں '' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپ (ع) نے فرمايا : اس سے مراد وہ لوگ ہيں جو بڑھاپے، تشنگى يا اس طرح كى كسى چيز ميں مبتلا ہوجاتے ہيں ان كو چاہيئے كہ ہر دن كے مقابل ايك مد طعام مسكين كو ادا كريں _

25_ ابوبصير كہتے ہيں : سالتہ عن رجل مرض من رمضان الى رمضان قابل و لم يصح بينھما و لم يطق الصوم قال: تصدق مكان كل يوم افطر على مسكين مدّاً من طعام و ان لم يكن حنطة فمن تمر و ہو قول اللہ : '' فدية طعام مسكين ''

ايسے شخص كى بيمارى كے بارے ميں جو ايك ماہ رمضان سے اگلے سال كے ماہ رمضان تك طول پكڑ جائے اور وہ شخص روزہ ركھنے كى طاقت نہ ركھتا ہو ميں نے امام باقر (ع) يا امام صادق (ع) سے سوال كيا تو امام (ع) نے فرمايا : ہر وہ ايك روزہ جو نہيں ركھ سكا اسكے مقابل ايك مد طعام فقير كو صدقہ دے اگر گندم موجود نہ ہو تو كھجور سے صدقہ ادا كرے اور اللہ تعالى كا فرمان يہى ہے ''فدية طعام مسكين '' (3)

26_ عن ابى عبداللہ (ع) فى قولہ: ''و على الذين يطيقونہ فدية طعام مسكين '' قال المرأة تخاف على ولدھا ... (4)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next