سوره بقره 181 الی 195



13 _ نيك انسانوں سے اللہ تعالى محبت فرماتاہے _

ان اللہ يحب المحسنين

14 _ الہى فرائض اور اعمال كو احسن انداز سے انجام دينے كے باعث اللہ تعالى كى محبت حاصل ہوتى ہے _

واحسنوا ان اللہ يحب المحسنين

15_ نيك اعمال انجام دينے كے لئے احساسات و جذبات كواور ابھارنا قرآنى روشوں ميں سے ہے_

ان اللہ يحب المحسنين

16_ امام صادق (ع) سے روايت ہے آپ (ع) نے فرمايا'' لو ان رجلا انفق ما فى يديہ فى سبيل اللہ ما كان احسن و لا وفّق أليس يقول اللہ تعالى ''ولا تلقوا بايديكم الى التھلكة و احسنوا ان اللہ يحب المحسنين'' ؟ يعنى المقتصدين'' (1) اگر كوئي شخص اپنے تمام اموال كو راہ خدا ميں خرچ كردے تو اس نے احسن كام انجام نہيں ديا اور نہ ہى كامياب ہوگا_ كيا اللہ تعالى نہيں فرماتا '' و لا تلقوا بايديكم الى التہلكة واحسنوا ان اللہ يحب المحسنين'' ؟ راہ خدا ميں خرچ كرو اور اپنے آپ كو ہلاكت ميں نہ ڈالو اور نيك كام انجام دو اللہ نيكى كرنے والوں سے محبت كرتاہے اور ''محسنين'' يعنى وہ لوگ جو زندگى ميں ميانہ روى اختيار كرتے ہيں _

17_ رسو ل اللہ (ص) كا ارشاد گرامى ہے''طاعة السلطان واجبة و من ترك طاعة السلطان فقد ترك طاعة اللہ عزوجل و دخل فى نہيہ ان اللہ عزوجل يقول'' ولا تلقوا بايديكم الى التہلكة''(2)

سلطان عادل كى اطاعت واجب ہے جو كوئي سلطان كى اطاعت نہ كرے اس نے اللہ كى اطاعت نہ كى اور نہى الہى كى مخالفت كى ہے اللہ تعالى كا ارشاد ہے '' خود كو اپنے ہاتھوں سے ہلاكت ميں نہ ڈالو''_

احسان (نيكى كرنا ) :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next