سوره بقره 181 الی 195



3) تفسير عياشى ج/1 ص 85 ح 207 ، نورالثقلين ج/1 ص 176 ح 614_

 

660

كے پاس اتنا مال ہے كہ صرف اپنى ضروريات زندگى پورى كرتاہے جبكہ اس پر قرض بھى ہے تو كيا اس مال سے اپنے اہل و عيال كے اخراجات پورے كرے؟ ... حضرت (ع) نے فرمايا جو كچھ اس كے پاس ہے اس سے قرض ادا كرے اور لوگوں كے اموال كو نہ كھائے مگر يہ كہ اس كے پاس اموال ہوں اور ان سے لوگوں كے حقوق ادا كرے اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے''لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل''

17_ عن ابى بصير عن ابى عبداللہ (ع) قال قلت لہ قول اللہ '' و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام فقال ... اما انہ لم يعن حكام اہل العدل و لكنہ عنى حكام اہل الجور ... (1) ابوبصير كہتے ہيں ميں نے اللہ تعالى كے اس كلام ''ولا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام'' كے بارے ميں امام صادق (ع) سے سوال كيا تو حضرت (ع) نے فرمايا اس سے عادل حكمران مراد نہيں ہيں بلكہ ظالم حكمران مراد ہيں _

18_ حسن بن على بن فضال كہتے ہيں : '' قرا ت فى كتاب ابى الاسد الى ابى الحسن الثانى (ع) و قرأتہ بخطہ سألہ ما تفسير قولہ تعالى ''و لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام'' قال: فكتب اليہ بخطہ الحكام القضاة قال: ثم كتب تحتہ ہو ان يعلم الرجل انہ ظالم فيحكم لہ القاضى فہو غير معذور فى اخذہ ذلك الذى حكم لہ اذا كان قد علم انہ ظالم '' (2)

ابوالاسد نے ايك خط امام رضا (ع) كى خدمت ميں تحرير كيا جسے ميں نے پڑھا اس نے امام (ع) سے اللہ تعالى كے اس كلام '' و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام'' كى تفسير كے بارے ميں سوال كيا تھا حضرت (ع) نے اپنے دست مبارك سے تحرير فرمايا حكام سے مراد قاضى ہيں اس كے نيچے امام (ع) نے تحرير فرمايا اگر فرد كو علم ہو كہ '' طرف مقابل'' ظالم ہے اور قاضى نے بھى اسى كے حق ميں فيصلہ ديا ہے اس صورت ميں وہ مال لے لے تو معذور نہيں ہے جبكہ جانتاہو كہ طرف ظالم ہے _

--------------------------------------------------

احكام : 2،3،4،5،9،10،16

بيت المال :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next