سوره بقره 181 الی 195



حاصل كرنا حرام ہے _

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل

''بينكم'' ، ''اموالكم'' كے لئے قيد ہے يعنى جو اموال تمہارے مابين ہيں اور ہر كوئي كچھ حصے كا مالك ہے _ پس جملہ'' لا تاكلوا ...'' كا ترجمہ يوں ہوگا _ تم ميں سے كوئي بھى دوسرے كے مال كو ناجائز طريقے سے ہڑپ نہ كرے _

3 _ قاضيوں كو رشوت دينا ناجائز اور حرام ہے_

و تدلوا بہا الى الحكام

'' تدلوا'' ، ''تاكلوا'' پر عطف ہے اسى لئے ''لائے ناہيہ'' كے ذريعے مجزوم ہے يعنى '' و لا تدلوا ...'' ''تدلوا'' كا مصدر '' ادلائ'' ہے جسكا معنى ڈول يا بالٹى كو كنويں ميں بھيجناہے _ تا ہم آيہ مجيدہ ميں '' وسيلہ بنانے'' كےلئے كنايہ ہے يعنى '' تدلوا بھا ...'' گويا قاضيوں كو مال نہ دو كہ اس وسيلے سے لوگوں كے اموال كو ہڑپ كر جاؤ _البتہ يہاں صرف مال حاصل كرنے كو ہى خصوصيت حاصل نہيں ہے لہذا حرمت رشوت كا عنوان ان تمام موارد كو شامل ہوسكتاہے جہاں كسى كا كوئي حق ضائع ہوتاہو اس مطلب كى ''بالاثم'' تائيد كرتاہے_

4 _دوسروں كے اموال كو اينٹھنے كے لئے قاضيوں كو رشوت دينا حصول مال كے ناجائز اسباب ميں سے ہے _

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام لتاكلوا فريقاً من اموال الناس

جملہ''وتدلوا ...'' عام پر عطف خاص ہے لہذا دوسروں كے اموال كو ناجائز ذرائع سے استعمال كا واضح نمونہ ہے _ ''لائے ناہيہ'' كا ''تدلوا'' پر نہ لانا اس مطلب كى تائيد كررہاہے_

5 _ وہ حكم يا قضاوت جو رشوت لے كر كى گئي ہو گناہ ہے اور اس كى كوئي حيثيت نہيں ہے _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 next