شیعیت کے فروغ میں شیعہ شاعروں کا کردار



شیعہ شعراء اور اشعار کی اھمیت

گزشتہ زمانے میں شعر کو ایک خاص اھمیت حاصل تھی اشعار اپنے ادبی اور فنی پھلوؤں سے قطع نظر تبلیغی امور کا اھم ترین ذریعہ ھوا کرتے تھے اورجو کام آج اخبار رےڈیو ٹیلی ویژن انجام دیتے ھیں وہ کام اشعار کے ذریعہ لیا جاتا تھا، زمانہٴ جاھلیت میں عرب قوموں کے درمیان یہ چیز بھت زیادہ قابل اعتناء تھی کیونکہ وہ فصاحت و بلاغت اورحُسن کلام کو بھت زیادہ اھمیت دیتے تھے،یھی وجہ ھے کہ قرآن کے اھم ترین اعجاز کا ایک پھلو اس کی فصاحت و بلاغت ھے، اسی وجہ سے عربوں کے درمیان شعرکو ایک خاص اھمیت حاصل تھی، جیسا کہ یعقوبی کا اس بارے میں کھنا ھے:

عرب لوگ شعر کو علم وحکمت کے برابر اور ھم پلہ جانتے تھے جس وقت کسی قبیلہ میں کوئی نکتہ سنح شاعر اورسخنور ظاھر ھوتا تھاتو اس کے لئے سالانہ کے بازاروں اور مراسم حج جیسے اجتماعات میں شرکت کا موقع فراھم کرتے تھے تاکہ وہ شعر پڑھے اور اس کے شعر کو دوسرے قبیلہ والے سنیں اور اس پر فخر کریں ، عرب اپنے تمام امور کے لئے شعر کا سھارا لیتے تھے شعر کے ذریعہ دشمنی کرتے تھے شعر کے ذریعہ مثال پیش کرتے تھے شعر کے ذریعہ ایک دوسرے پر افتخار کر تے تھے،ایک دوسرے کی عیب جوئی کرتے تھے اور ایک دوسرے کی مدح وثنا کرتے تھے۔[1]

 Ø³Ù‚یفہ Ú©ÛŒ تشکیل اور تشیع Ú©ÛŒ صف علیحدہ ھونے Ú©Û’ بعد عربی اشعار Ù†Û’ اپنی حیثیت محفوظ کر Ù„ÛŒ اور شیعیان علی(علیہ السلام) Ù†Û’ اپنے امر امامت وولایت میں پنے نظریات Ú©ÛŒ وسعت Ú©Û’ لئے اس سے فائدہ اٹھایا اور شیعہ مدافعین ولایت مکتب تشیع Ú©ÛŒ حقانیت میں کہ جس کا اصلی مقصد خلافت Ú©Û’ باب میں امیرالمومنین(علیہ السلام) Ú©ÛŒ حقانیت کوثابت کرنا Ú¾Û’ØŒ اشعار کھا اور اس Ù†Û’ تشیع Ú©ÛŒ وسعت اورفروغ میں اھم رول ادا کیا،زبیر بن بکار جوشیعہ مخالف رجحان رکھتا تھا اس Ú©Û’ باوجود اس Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ اشعار Ú©Ùˆ ذکر کیا Ú¾Û’ منجملہ اشعار میں سے عتبہ بن ابی لھب Ú©Û’ اشعار ھیں :

 Ù…ا کنت احسب ان الامر منصرف

عن ھاشم ثم منھا عن ابی حسن

میں نے سو چا بھی نھیں تھا کہ خلافت کو بنی ھاشم سے اور ان کے درمیان ابوالحسن(علی(علیہ السلام))سے چھین لیا جائے گا۔

الیس او لیٰ من صلّی لقبلتکم

واعلم الناس بالقرآن والسّنن

کیا وہ پھلا شخص نھیں ھے کہ جس نے تمھارے قبلہ کی طرف نماز پڑھی اور قرآن و سنت کو سب سے زیادہ جاننے والا ھے۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next