شیعیت کے فروغ میں شیعہ شاعروں کا کردار



لیکن امام حسین(علیہ السلام) کے بعد آل ابو طالب کے شھدا ء میں سب سے زیادہ اشعار یحيٰ بن عمر طالبی کے بارے میں کھے گئے ھیں انھوںنے ۲۴۸ھ میں قیام کیا اور محمد بن عبداللہ ابن طاھر کے ھاتھوں قتل ھو گئے۔[56]

مسعودی کا بیان ھے: دور اور نزدیک والوں نے ان کے حال میں مرثیہ کھا ھے چھوٹے اور بڑے ان پر روئے ھیں۔[57]

ابو الفرج اصفھانی کا بیان ھے کہ آل ابی طالب کے فرزندوں میں کہ جو عباسیوں کے دور میں قتل ھوئے ھیں یحيٰ بن عمر طالبی سے سے زیادہ کسی کے بارے میں شعار ومرثیہ نھیں کھے گئے ھیں۔[58]

 <Û´> خاندان پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Ú©Û’ فضائل Ùˆ مناقب

دوسری صدی ھجری کے بعد شیعہ شعراء زیادہ تر فضائل امیرالمومنین(علیہ السلام) میں شعر کھتے تھے اور اس کے ذریعہ مذھب تشیع کی ترویج اور حضرت علی(علیہ السلام) کی جانشینی اور امامت سے لوگوں کو آگاہ کرتے تھے،اس سلسلہ میں فر زدق، کمیت اسدی، حمیری،سفیان بن مصعب عبدی اور دعبل خزاعی سب سے آگے تھے۔

سید حمیری نے اپنی زندگی کو فضائل علی(علیہ السلام) بیان کرنے لئے وقف کردیا تھایہ اپنے دور میں مکتب تشیع کے بزرگ ترین مبلغ تھے، اسی وجہ سے شیعوں کے نزدیک ان کا بھت زیادہ احترام ھے،ابو الفرج اصفھانی کے بقول انھوں نے تئیس سو، ۲۳۰۰ قصید ے بنی ھاشم کی مدح میں کھے ھیں اورکوئی بھی شعر اھل بیت(علیہ السلام) کی مدح اور دشمنوں کی سر زنش سے خالی نھیں ھے، اسی طرح ابو الفرج اصفھانی کھتے ھیں : سیدحمیری کوفہ میں سلیمان بن مھران معروف بہ اعمش کے گھر جاتے تھے اور ان سے فضائل علی(علیہ السلام) سنتے تھے اور ان کو لکھنے کے بعد شعر میں قلم بند کرتے تھے۔

 Ø§Ø¨Ù† معتزکا بیان Ú¾Û’: سید حمیری Ù†Û’ حضرت علی(علیہ السلام) Ú©Û’ تمام فضائل Ú©Ùˆ شعر میں تبدیل کردیا Ú¾Û’ اور جس مجلس میں آل محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر نھیں ھوتا تھاوھاں جلدی خستہ ھوجاتے تھے، چنانچہ ایک شخص Ù†Û’ نقل کیا Ú¾Û’ کہ میں عمرو بن علاء Ú©Û’ پاس بیٹھا تھا کہ سید حمیری تشریف لائے Ú¾Ù… لوگ روز مرہ Ú©ÛŒ گفتگو میں سر گرم تھے سید اپنی جگہ سے اٹھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ھوئے اورجانے Ù„Ú¯Û’ اور جب ان سے اس کا سبب معلوم کیا گیا تو اس طرح جواب دیا:

انی لاٴکرہ ان اطیل بمجلس

لا ذکر فیہ لفضل آل محمد

میں جس مجلس میں رھوں اس میں اگر آل نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر نہ ھو تو وھاں میرے لئے بیٹھناباعث کراھت ھے۔

لا ذکر فیہ لاٴحمد و وصیہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next