حدیث غدیر پر مختصر بحث



وہ لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے وہ بھی پھنچ گئے، اور جو اس مقام سے آگے بڑھ چکے تھے ان کو واپس بلایا گیا، پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: یھاں سے خار و خاشاک کو صاف کردیا جائے، گرمی بہت زیادہ تھی، لوگوں نے اپنی عبا کا ایک حصہ اپنے سر پر اور ایک سرا پیروں کے نیچے ڈالا ھوا تھا، اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے آرام کی خاطر ایک خیمہ بنا دیا گیا تھا۔

ظھر کی اذان کھی گئی، اور سب نے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی اقتدا میں نماز ظھر ادا کی، نماز کے بعد پالان شتر کے ذریعہ ایک بلند جگہ بنائی گئی۔

پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے بلند آواز سے سب کو متوجہ کیا اور اس طرح خطبہ کا آغاز کیا:

”تمام تعریفیں خداوندعالم سے مخصوص ھیں، میں اسی سے مدد طلب کرتا ھوں اور اسی پر ایمان رکھتا ھوں، نیز اسی پر بھروسہ کرتا ھوں، برے کاموں اور برائیوں سے اس کی پناہ مانگتا ھوں۔ گمراھوں کے لئے صرف اسی کی پناہ ھے۔ جس کی وہ رھنمائی کردے وہ گمراہ کرنے والا نھیں ھوسکتا، میں گواھی دیتا ھوں کہ اس کے علاوہ کوئی معبود نھیں ھے، اور محمد اس کے بندہ اور رسول ھیں۔“

خداوندعالم کی حمد و ثنا اور اس کی وحدانیت کی گواھی کے بعد فرمایا:

”اے لوگو! خداوندمھربان اور علیم نے مجھے خبر دی ھے کہ میری عمر ختم ھونے والی ھے۔ اور عنقریب میں اس کی دعوت پر لبیک کہتے ھوئے آخرت کی طرف روانہ ھونے والا ھوں، میں اور تم اپنی اپنی ذمہ داریوں کے ذمہ دار ھیں، اب تمھارا نظریہ کیا ھے اور تم لوگ کیا کہتے ھو؟“

لوگوں نے کھا:

”ھم گواھی دیتے ھیں کہ آپ نے پیغام الٰھی کو پھنچا دیا ھے، اور ھم کو نصیحت کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کوئی کسر نھیں چھوڑی ۔ خداوندعالم آپ کو جزائے خیر عنایت فرمائے۔“

پھر فرمایا: ”کیا تم لوگ خداوندعالم کی وحدانیت اور میری رسالت کی گواھی دیتے ھو؟ اور کیا یہ گواھی دیتے ھو کہ جنت و دوزخ اور قیامت کے دن میں کوئی شک و شبہ نھیں ھے؟ اور یہ کہ خداوندعالم مُردوں کو دوبارہ زندہ کرے گا؟ کیا تم ان تمام چیزوں پر عقیدہ رکھتے ھو؟

سب نے کھا: ”ھاں (یا رسول اللہ!) ان تمام حقائق کی گواھی دیتے ھیں۔“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 next