حدیث غدیر پر مختصر بحث



کیوں حارث بن نعمان فھری نے حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کو برداشت نہ کیا اور خداوندعالم سے عذاب کی درخواست کرڈالی؟ کیا وہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے بعد حضرت علی علیہ السلام کی ولایت و خلافت کو نھیں سمجھ رھا تھا؟

کوفہ میں کچھ لوگ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت میں پھنچ کر عرض کرتے ھیں: ”السلام علیک یا مولانا‘

 Ø§Ù…ام علیہ السلام Ù†Û’ ان سے فرمایا: ”میں کس طرح تم لوگوں کا مولا Ú¾ÙˆÚº جبکہ تم عرب Ú©Û’ ایک (خاص) قبیلہ سے تعلق رکھتے ھو؟

انھوں نے جواب میں کھا: کیونکہ ھم نے رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے روز غدیر سنا ھے کہ آپ نے فرمایا: ”من کنت مولاہ فعلی مولاہ۔“[145]

۵۔ اشتراک معنوی

ابن بطریق کہتے ھیں: ”جو شخص لغت کی کتابوں کو دیکھے تو وہ اس نتیجہ پر پھنچتا ھے کہ لفظ ”مولا“ کے مختلف معنی ھیں، نمونہ کے طور پر فیروزآبادی کہتے ھیں: ”مولا کے معنی مالک، عبد، آزاد کرنے والا، آزاد شدہ، قریبی ساتھی جیسے چچا زاد بھائی وغیرہ ، پڑوسی، قسم میں شریک، فرزند، چچا، نازل ھونے والا، شریک، بھانجا، سرپرست، تربیت کرنے والا، یاور، نعمت عطا کرنے والا، جس کو نعمت دی گئی ھو، دوست، پیرو اور داماد کے ھیں۔“[146]

اس کے بعد ابن بطریق کہتے ھیں: ’

’حق یہ ھے کہ لفظ ”مولیٰ“ کے ایک سے زیادہ معنی نھیں ھیں، اور وہ معنی کسی چیز پر اولیٰ اور زیادہ حقدار کے ھیں، لیکن یہ اولویت استعمال کے لحاظ سے ھر جگہ بدل جاتی ھیں، پس نتیجہ یہ ھوا کہ لفظ ”مولیٰ“ ان مختلف معنی میں ”مشترک معنوی “ھے، اور مشترک معنوی، مشترک لفظی سے زیادہ مناسب ھوتا ھے۔“[147]

قارئین کرام!  Ú¾Ù… ابن بطریق Ú©Û’ کلام Ú©ÛŒ وضاحت Ú©Û’ لئے عرض کرتے ھیں:

 Ú¾Ù… تھوڑی غور Ùˆ فکر Ú©Û’ بعد اس نتیجہ پر پھنچتے ھیں کہ ”کسی چیز میں اولویت“کے معنی، ایک لحاظ سے لفظ ”مولیٰ“ Ú©Û’ ھر معنی میں پائے جاتے ھیں، اور ان تمام معنی میں اس لفظ کا اطلاق ”اولویت“ Ú©Û’ معنی Ú©ÛŒ وجہ سے ھوتا Ú¾Û’Û”

۱۔ مولا کے ایک معنی مالک کے تھے لیکن مالک کو مولا اس وجہ سے کھا جاتا ھے کہ وہ اپنے مال میں تصرف کرنے میں اولیٰ ھوتا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 next