حدیث غدیر پر مختصر بحث



ء قاضی ابو عبد اللہ الحسین بن ھارون ضبّی(۳۹۸)[205]

ء گنجی شافعی[206]

ء ابن المغازلی شافعی[207]

ء سیوطی شافعی[208]

ء متقی ھندی[209]

ب۔ خلافت عثمان کے زمانہ میں

حمّوئی شافعی اپنی سند کے ساتھ تابعین کی عظیم شخصیت سلیم بن قیس ھلالی سے روایت کرتے ھیں کہ انھوں نے فرمایا: میں نے خلافت عثمان کے زمانہ میں حضرت علی (صلوات اللہ علیہ) کو مسجد النبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)میں دیکھا ، اور دیکھا کہ کچھ لوگ آپس میں بیٹھے ھوئے ایک دوسرے سے علم و فقہ کے سلسلہ میں گفتگو کر رھے ھیں۔ جس کے درمیان قریش کی فضیلت اور سوابق کا ذکر ھوا، اور جو کچھ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے ان کے بارے میں فرمایا تھا، ان کو بیان کیا جانے لگا، اس مجمع میں دو سو سے بھی زیادہ افراد تھے جن میں حضرت علی علیہ السلام، سعد بن ابی وقاص، عبد الرحمن بن عوف، طلحہ، زبیر، مقداد، ھاشم بن عتبہ، ابن عمر، حسن علیہ السلام، حسین علیہ السلام، ابن عباس، محمد بن ابی بکر اور عبد اللہ بن جعفر تھے۔

اور انصار میں سے ابیّ بن کعب، زید بن ثابت، ابو ایوب انصاری، ابو الھیثم بن تھیان، محمد بن سلمہ، قیس بن سعد، جابر بن عبد اللہ، انس بن مالک وغیرہ تھے، حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام اور آپ کے اھل بیت خاموش بیٹھے ھوئے تھے، ایک جماعت نے امام علیہ السلام کی طرف رخ کرکے عرض کی: یا ابا الحسن! آپ کیوں کچھ نھیں کہتے؟

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: ھر قبیلہ نے اپنی اپنی فضیلت بیان کردی ھے، اور اپنا حق ذکر کردیا ھے، لیکن میں تم جماعت قریش اور انصار سے سوال کرتا ھوں کہ خداوندعالم نے کس کے ذریعہ تمھیں یہ فضیلت عطا کی ھے؟ کیا یہ فضیلت خود تم نے حاصل کی ھے یا تمھاری قوم و قبیلہ نے عطا کی ھے یا تمھارے علاوہ کسی اور نے یہ فضیلت تمھیں دی ھے؟ سب نے عرض کیا: یقینا یہ فضیلتیں ھم کو حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)اور ان کے خاندان کے ذریعہ عطا ھوئی ھیں، اور یہ فضیلت نہ ھم نے خود حاصل کی ھے اور نہ ھماری قوم و قبیلہ نے عطا کی ھے۔ اس موقع پر امام علی علیہ السلام نے اپنے فضائل و مناقب بیان کرنا شروع کئے، اور ایک کے بعد ایک فضیلت کو شمار کرنے لگے، یھاں تک کہ فرمایا: تم لوگوں کو خدا کی قسم! کیا تم جانتے ھو کہ یہ آیہٴ شریفہ کھاں نازل ھوئی:

<یَااٴَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اٴَطِیعُوا اللهَ وَاٴَطِیعُوا الرَّسُولَ وَاٴُوْلِی الْاٴَمْرِ مِنْکُمْ >[210]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 next