معرفت امام مهدی (ع)



تو اختلاف اس وقت تک ان دو ناموں میں سے کسی کو قبول کرنے سے مانع ھوگا جب تک کہ دلیل خارجی کسی ایک کی تائید نہ کردے اور یہ دلیل خارجی امام حسن (ع) کے لئے تو مفقود ،امام حسین (ع) کے لئے موجود ھے ۔

(۲)حدیث کا مقطوعہ ھونا

اس حدیث کی سند منقطع ھے ،کیوں کہ ابو اسحق سے اس حدیث کو امیرالمومنین علی بن ابی طالب (ع) کے زبانی نقل کی ھے راوی کا پورا نام اسحق سبیعی ھے (اس حدیث کی شرح میں قندوزی کے بیا ن کے مطابق )اسحق نے امام علی (ع)سے ایک روایت بھی نھیں سنی [47]اس لئے کہ اسحق امام علی (ع) کی شھادت کے وقت چھ یا سات سال کے تھے اور ابن حجر [48]کے قول کے مطابق خلافت عثمان کے دو سال باقی تھے تو یہ پیدا ھوئے،ابن خلکان [49]کے مطابق تین سال اسی بنا پر مزی نے ان لوگوں کے اقوال کا یہ نتیجہ نکالا کہ اس نے امام علی (ع) کو دیکھا ھے لیکن آنحضرت سے کوئی حدیث نقل نھیںکیا۔[50]

(۳)حدیث کا مجھول السند ھونا

اسی طرح کی سند بھی مجھول ھے اس لئے کہ ابو داؤد نے اس طرح نقل کیا ھے : ھارون بن مغیرہ کے ذریعے کچھ کو یہ خبر ملی اور مغیرہ سے پھلے والے راویوں کا پتہ ھی نھیں ھے تو جب حدیث کے راوی معلوم ھی نھیں تو ایسی حدیث علما کی نظر میں قابل قبول ھی نھیں ھے ۔

(۴)روایت کا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے قول سے ٹکرانا :

اس حدیث کو اھل سنت کے عالم ابو صالح سلےلی نے اپنے استاد سے، انھوں نے امام موسیٰ کاظم (ع) سے انھوں نے امام جعفر صادق (ع)سے ،امام صادق(ع)نے اپنے جد امجد۔۔۔ امام علی بن ابی طالب (ع)سے روایت کی ھے اور اس حدیث میں نام ”حسن (ع)“ کے بجای نام” حسین (ع)“ ھے [51]

(۵)اس روایت کا اھل سنت کی روایت سے معارض ھونا :

یہ روایت اھل سنت کی ان روایات سے معارض ھے جس میں امام مھدی (ع) کا اولاد حسین (ع)سے ھونا ثابت ھے جیسے حذیفہ بن یمان کی روایت : رسول خدا(ص) اپنے کسی ایک خطبے میں آئندہ کے حوادث کی خبریں دے رھے تھے جس میں کھا :”جب دنیا کی عمر ایک دن سے زیادہ نھیں رہ جائے گی خداوند اس دن کو اتنا طولانی کر دیگا یھاںتک کہ میری نسل سے ایک شخص قیام کر ے گا جو میرا ھمنام ھو گا “اسی وقت سلمان اٹھے اور پوچھا اے رسول خدا(ص)وہ آپ کے کس بیٹے سے ھوگا ؟توحضرت(ص) نے امام حسین (ع) کا

ھاتھ پکڑ کر فرمایا : میرے اس بیٹے ”حسین“ سے ۔[52]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next