معرفت امام مهدی (ع)



نسب امام مھدی(ع)کے بارے میں جو احادیث وارد ھوئی ھیں ان سے قطعی و یقینی طور پرروشن ھو گیا کہ امام مھدی (ع) اولاد امام حسین (ع) سے ھیں لیکن حسینی النسب کو ثابت کرنے سے پھلے ان حادیث پر بھی تھوڑی نظر کرتے چلیںجو اھل سنت سے نقل ھوئی ھیں ”جب کہ شیعوں کا عقیدہ ھے کہ اما م مھدی (ع) کی ولا دت واقع ھو چکی ھے ان کا نام محمد،اما م حسن عسکری (ع) کے بیٹے او ر حسین (ع)کی نسل سے نویں فرزندھیں “روایا ت اھل سنت اور اس عقیدہ میں تعارض پایا جاتا ھے ”وہ احادیث جو امام مھدی (ع) کے والد کا نا م عبداللہ بتارھی ھیں “ان کی بنیا د پر بعض لوگوںکا اعتقاد یہ ھوگیا کہ مھدی موعود وھی عبداللہ ھیں جو ابھی تک پیدا ھی نھیں ھوئے او ر آخری زمانہ میں اپنے ظھور سے قبل متولد ھوںگے اسی کے پیش نظر کسی شاعرنے کیا خوب کھا ھے:

وہ جھوٹے ھیں ،جو کہتے ھیں ولادت ھونے والی ھے

ولادت ھوچکی غیبت ھے رجعت ھونے ھونے والی ھے

ابھی تک تو متواتر روایا ت تو تنھاایک مھدی (ع)کے بارے میں تھیں لیکن اب دو گروہ ھو گئے اور ان دو گروھوں میں سے ایک گروہ وھمی اور غیر واقعی مھدی (ع)کے انتظار میں ھے او ر اس میں ضرورت اس بات کی ھے کہ دونوں گروہ اپنے عقیدوں کے بارے میں غور و فکر کریں اور دوسرے گروہ کے بارے میں سوچیں اور اسی طرح ایک مرتبہ پھر سے اپنے عقیدہ اور مقابل والے گروہ کی دلیلوں کو کوب پر کھیں جب کہ اس طرح کے محققین بہت کم ھیں جو خود اپنے عقیدہ اور دوسروں کی دلیل پر غور کریں او ر ایساکام تو حق کے طلبگار لو گ عملی طور پر کر دکھاتے ھیں اب ھم امام مھدی (ع)کے پدر بزرگوار کا اسم مبارک واضح کرنے کے لئے کہ ان کانام” عبداللہ تھا یا حسن“مفصل گفتگو کریںگے ۔

احادیث :”مھدی موعود (ع)اور میرے والد کا نام عبداللہ ھے “

یہ بات قابل ذکر ھے کہ کچھ علماء شیعہ نے ان احادیث کو اپنی کتابوںمیں ذکر کیا ھے ان کو صحیح جانتے ھوئے نھیں اس لئے یہ بات واضح ھے کہ ان احادیث کے مطالب شیعوں کے اعتقاد کے بالکل برخلاف ھے،بلکہ اس کی وجہ ان دو امور میں سے کوئی ایک وجہ تھی:

(الف)اصول مذھب شیعہ میںان روایا ت کی توجیہ و جمع کرنے کا امکان تھا ۔

(ب)مدارک اور ادلہ کے نقل کرنے میں امانتداری کا ثبوت دینا اور مسلمانوں کے تمام فرقوں کو ان احادیث کی نسبت ان کے غلط اعتراض کے متعلق آگاہ کرانا ۔

احادیث کے نقل کرنے کی کیفیت :

(۱)ابن ابی شیبہ ، طبرانی اور حاکم نے عاصم ابن ابی السجود سے، انھوں نے زرّابن جیش سے ،جیش نے عبداللہ بن مسعود سے او ر عبداللہ بن مسعود نے پیغمبر اسلام(ص) سے اس طرح نقل کیا ھے :”دنیا ختم نہ ھوگی یھاں تک خداوندعالم ایک شخص کو ظاھرکرے گا جو میرا ھمنام ھوگا اور اسکے باپ نام مےرے باپ کے نام پر ھوگا “ [53]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next