معرفت امام مهدی (ع)



ابن ابی معشر، مقری کے بارے میں فرماتے ھیںکہ وہ کذاب ھے۔اور سمھودی نے اس طرح کی حدیث کے بارے میں یوں اظھار نظرکیا ھے :پھلی دو احادیث صحیح ھیں لیکن اس حدیث کا کوئی اعتبار نھیں ھے کیوں کہ اس کے سلسلے میں محمد ابن ولید ھے جو حدیث جعل کرنے والا ھے ۔[14]

سیوطی نے، ابن حجر نے صواع میں ، صبان اور ابو الفیض نے اس کو ضعیف قرار دیا ھے اور مختلف اقوال نقل کئے ھیں جو صاف صاف حدیث کے مجعول ھونے پر دلالت کر رھے ھیں۔[15]

(ب) ”اولاد عباس میں سے ایک مرد قیام کرے گا“

ابن وردی نے اس حدیث کو ابن عمر سے مرسلہ کی صورت میں نقل کیا ھے جو خود موقوف علیہ ھے۔[16] اور اس کے علاوہ اس حدیث کا مرسلہ ھونا خود حدیث حجیت کو زیر سوال لے جائیگا جبکہ اس حدیث میں نام مھدی بھی ذکر نھیں ھوا ھے اس لحاظ بہتر ھوگا کہ قسم اول کی ممل احادیث کو فقط ملحق کریں اگر چہ ان میں صاف صآف نام عباس دکھائی دے رھا ھو۔

(ج)ابن عباس کی حدیث جس میں رسول خدا(ص) نے اپنے چچا عباس سے کہ: خدا نے اسلام کی

ابتداء میرے ذریعہ کی اور اس کا اختتام آپ کی اولاد میں سے کسی کے ذریعے کریگا یہ وھی شخص ھوگا حضرت عیسیٰ ابن مریم جس کی اقتدا کریں گے۔

خطیب بغدادی نے اس حدیث کو نقل کیا ھے البتہ اس کی سند میں محمد ابن مخلد موجود ھے۔[17]

ذھبی ان کے بارے میں لکھتے ھیں: بْدادی نے اس روایت کو محمد ابن مخلد سے نقل کیا ھے جبکہ وہ حدیث کے ضعیف ھونے کا سبب ھے اور تعجب تو یہ ھے کہ خطیب نے اپنی تاریخ میں اس کو نقل کیا ے اور ضعیف شمار نھیں کیا گویا خطیب اس کی رسوائی پر چپ رھے ۔[18]

(د)ام الفضل کی حدیث رسو ل اکرم(ص) سے :

 Ø§Û’ عباس جب ۔۔۔۔کا زمانہ آئے گا توتم اور تمھاری اولاد ”۔۔۔۔منصور او مھدی“ کیلئے ھوگا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next