معرفت امام مهدی (ع)



قتادہ فرماتے ھیں:میں نے سعید ابن مسیب سے پوچھا: کیا مھدی (ع)کا وجود حق ھے؟ تو کھا:ھاں!۔ پھر میں نے پوچھا: وہ کس نسل سے ھےں؟ تو سعید نے کھا: کنانہ سے ،پھر میں نے سوال کیا کنانہ کے کس قبیلے سے، تو انھوں نے جواب دیا قریش سے ، میں نے پھر پوچھا قریش کے کس خاندان سے تو جواب دیا خاندان بنی ھاشم سے۔۔۔

مقدسی اس حدیث کونقل کرنے کے بعد کہتے ھیں:امام ابو عمر عثمان ابن سعید مقری نے اپنی سنن میں اس روایت کو نقل کیا ھے اور انھوں نے اس روایت کوذرا دوسرے الفاظ میں ”یعنی پھلی روایت سے ملتے جلتے الفاظ “ میں قتادہ کے ذریعے سعید ابن مسیب سے نقل کیا ھے ۔

پھر کہتے ھیں: اس حدیث کو امام ابو حسین احمد ابن جعفر مناوی اور امام ابو عبد اللہ نعیم ابن حماد نے نقل کیا ھے ۔[2]

بعض نے خیال کیا ھے کہ ان احادیث کے مفھوم میںتناقض پایا جاتا ھے کیونکہ روایت میں پھلے امام کو کنانی، دوسری مرتبہ قریشی اورآخر میں ھاشمی کھا گیا ھے ، جو اب یہ ھے کہ ان تین الفاظ میں کوئی تضاد نھیں ھے اس لئے کہ جو ھاشمی ھے وہ قریشی بھی ھے اور جو قریشی ھے وہ کنانی بھی ھے، تمام ماھرین علم الانساب کی نظر میں قریش ،ھی نضر ابن کنانہ ھےں۔

ب) حدیث”مھدی (ع)عبد المطلب کی اولاد سے “

یہ حدیث ابن ماجہ اور دوسروں نے انس ابن مالک سے نقل کی ھے ابن ماجہ کہتے ھیں: رسول خدا(ص)

نے فرمایا:”خود میں(ص) حمزہ، علی (ع) جعفر(ع)، حسن(ع) ، حسین(ع) اور مھدی(ع)ھم سب عبد المطلب کی اولاداھل بہشت کے سرداروں میں ھیں“۔[3]

مقدسی نے عقد الدرر میں اس روایت کو ان الفاظ میں ذر کیا ھے :

 Ø§ÙˆÙ„اد عبد المطلب سے Ú¾Ù… سات افراداھل بہشت Ú©Û’ سردار ھیں: میں(ص) میرا بھائی علی (ع)میرے چچا حمزہ، جعفر(ع)ØŒ حسن(ع) ØŒ حسین(ع) اور مھدی (ع)۔اس Ú©Û’ بعد کہتے ھیں: بزرگان حدیث Ú©Û’ ایک گروہ جس میں امام عبد اللہ محمد ابن یزید ابن ماجہ قزوینی ھیں انھوں Ù†Û’ اپنی سنن میں، ابو القاسم طبرانی Ù†Û’ معجم میں، حافظ ابو نعیم اصفھانی اور دوسرے لوگوں Ù†Û’ اس روایت Ú©Ùˆ نقل کیا Ú¾Û’ Û”[4]

اس حدیث اور ما قبل والی حدیث کے درمیان کوئی تعارض نھیں ھے بلکہ اصطلاح میں وہ اس کے لئے ”مقید“ ھے کیونکہ اس میں کوئی اختلاف نھیں ھے کہ رسول خدا(ص) کے دادا عبد المطلب ھاشم کی اولاد ھیں اسی بنا پر واضح ھے کہ عبد المطلب کی تمام اولاد ھاشمی ھیں نتیجہ یہ ھوگا کہ امام مھدی (ع)عبد المطلب ابن ھاشم ،قرشی، کنانی کی اولاد سے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next