معرفت امام مهدی (ع)



اس حدیث کو خطیب اور ابن عساکر نے بھی ام الفضل سے نقل کیا ھے۔[19]

ذھبی اس حدیث کے بارے میں فرماتے ھیں: اس حدیث کی سند میں احمد بن راشد ھلالی واقع ھے اس نے سعید ابن خیثم سے ایک غلط روایت جسے خیثم نے حنظلہ سے نقل کیا ھے ۔۔۔احمد ابن راشد وہ شخص ھے جس نے اس حدیث کو اپنے جھل و نادانی سے جعل کیا ھے ۔[20]

ذھبی نے اپنے قول کے ذریعہ جعل حدیث میں احمدابن راشدکے جھل و نادانی کی طرف اشارہ کیا ھے کیونکہ بنی عباس کی حکومت کا آغاز ۱۳۵ ہجری میں نھیں ھوا بلکہ ۱۳۲ھ میں اس سے پتہ چلتا ھیکہ ۔۔۔۔ حدیث کو عباسی کومت کی ابتداء بھی نھیں معلوم۔

(ھ)اسی کے مشابہ ایک حدیث اور ھے جسے سیوطی نے ابن عباس سے نقل کرتے ھوئے کھا ھے: یہ حدیث جعل شدہ ھے[21]”او راس کا جعل ھوناخودجعلی اور نقلی ھے۔“اور ابن کثیر نے ضحاک سے

نقل کرتے ھوئے کہ انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ، اور وہ کہتے تھے اس طرحکے اسناد ضعیف ھیں اس لئے کہ ضحاک نے خود ابن عباس سے کوئی چیز نھیں سنی اسی وجہ سے یہ حدیث منقطع ھے ۔[22]

اسی طرح حاکم نے اس حدیث کو دوسرے طریقے سے ” کہ جس میں اسماعیل ابن ابراھیم مھاجر واقع ھے“نقل کیا ھے [23]، ابو الفیض نے ذھبی سے اسماعیل کے بارے میں نقل کیا ھے کہ وہ ایسے لوگوں میں سے ھے علماء نے جن کے ضعف پر اجماع کیا ھے ۔[24]

روایات کی یہ پانچ قسمیں بعض لوگوں کے انحراف کا سبب بنی ھیں کہ لوگوں نے ان روایات کو اس طرح پیش کیا کہ نسب امام مھدی(ع) کی تشخیص کی راہ میں مانع ھو گئیں جبکہ امام مھدی (ع) سے مربوط احادیث کی صحیح تحقیق و جستجو سے نتیجہ نکلا ھے کہ امام مھدی (ع) ابوطالب کی اولاد میں سے ھیں اور اولاد عابس میں سے ھونے کے متعلق تمام احادیث جعلی ھیں اور ”کالے پرچم“ سے مربوط احادیث بھی اسی نتیجہ سے کسی طرح سے متعارض نھیں ھیں، بعد میں دوسری چند روایات کو نقل کریں گے جو قطعی اور یقینی طور پر اولاد عباس سے ھونے کے احتمال کو ختم کر دیںگی۔

حدیث”امام مھدی(ع) علی (ع)کی اولاد میں سے “

جیسا کہ معلوم ھے ابوطالب کے کئی بیٹے تھے اور احادیث امام مھدی (ع) کا اولاد ابوطالب سے ھونے کے ھودف کو معین اور اس بات کی قید بھی گار رھی ھیں کہ امام مھدی مشخص طور پر حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کی اولاد سے ھیں اسی سے مربوط چند روایات ھیں جس میں امام علی (ع)نے امام مھدی(ع) کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”وہ (مھدی) میری نسل سے ھوگا“[25] اور یہ بھی مشخص ھے کہ حضرت علی (ع) کے بھی کئی فرزند تھے پھر اس مرحلے میں تمام اختلاف کی بناء پر یہ کھنا کہ امام مھدی (ع) حضرت علی ابن ابی طالب کی اولاد سے ھیں، ممکن نھیں ھے ۔

اس مشکل کا حل تو ممکن ھے کیونکہ متواتر احادیث میں صاف صاف امام مھدی (ع) نسبکے باب میںیہ ذکرھے ، کبھی امام مھدی (ع) کا اھل بیت (ع) سے ، کبھی عترت سے ، اور کبھی نسل رسول اکرم(ص) سے کھا گیا ھے اور اس میں بھی کوئی شک نھیں ھے کہ اھل بیت، عترت، اولاد نبی اکرم(ص) اولاد علی وفاطمہ(ص) پر منحصر ھیں، نمونہ کے طور پر چند روایات کو ذکر کر رھے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next