اسلامي فرقے اورتقيہ



فقہ حنفی میں تقیہ کا مفہوم بہت وسیع ہے .ان کے فقہاء بڑے دقت اور اہتمام کے ساتھ تقیہ کو جائز قرار دیتے ہیں . ہم یہاں صرف ایک کتاب جس میں تقیہ کے کئی مورد بیان کیا گیا ہے جو حنفی عالم دین فرغانی (ت ۲۹۵ھ)نے قاضی خان کے فتاوا کو جمع کرکے لکھی ہے .

پہلا مورد: جب کسی شخص کو کسی دوسرے مسلمان کو قتل کرنے پر مجبور کرے ، اور اگر نہ مانے تو اسے خود قتل کیا جائے گا یا اس کے بدن کا کوئی عضو کاٹا جائے گا ؛ تو کیا ایسے مورد میں اس پر اکراہ صدق آتا ہے ؟ اور کیا وہ ایک مسلمان کو قتل کرسکتا ہے ؟اگر جائز نہیں ہے تو کیا اس پر قصاص ہے ؟

ابوحنیفہ اور محمد کہتے ہیں کہ اکراہ اس پر صدق آتا ہے اور قصاص مجبور کرنے والے سے لیا جائے گا نہ مجبور ہونے والے سے .

ابو یوسف کہتا ہے کہ اکراہ صحیح ہے اور قصاص کسی پر بھی واجب نہیں ہے لیکن مقتول کا دیہ مجبور کرنے والے پر واجب ہے کہ تین سال کے اند ر مقتول کے وارث کو دیا جائے !!!

امام مالک اور امام شافعی سے نقل کیا ہے کہ اکراہ کرنے والا اور مجبور کئے جانے والا ، دونوں کو قتل کرناچاہئے (13 ) اس کا مطلب يه هے که ابوحنيفه ،امام مالک،امام شافعياور محمد اس بات کے قائل هيں که مجبور شخص دوسرے انسان کو قتل کرسکتے هيں . جب که شيعوں کےنزديک شخص مجبور ، خود قتل هوتو هو سکتا هے ليکن کسي کو وہ قتل نهيں کرسکتا .

دوسرا مودر:کسی فعل کا انجام دینا اس کے ترک کرنے سے بہتر ہے تو ایسی صورت میں تقیہ جائز ہے . اور جب بھی اس فعل کے ترک کرنے سے وہ گناہ کا مرتکب ہوجائے تو اس پر تقیہ کرنا واجب ہے .جیسے اگر کسی کوخنزير کا گوشت کھانے ، یا شراب پینے پر مجبور کرے تو مجبور ہونے والے کو کھانا اور شراب کا پینا جائز ہے . اسی طرح کوئی پیامبراسلام(ص) کی شان میں گستاخی کرنے اور زبان پر کفر آمیز الفاظ کے استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے تو جائز ہے ، جب کہ اس کا دل رسول خدا (ص) پر ایمان اور ان کی محبت سے پر ہو.

تیسرا مورد: اگر کسی عورت کو قید کرکے اسے زنا کرنے پر مجبور کیا جائے تو اس پر کوئی حد جاری نہیں ہوگا . (14 )

جب که شيعوں کے نزديک مجبوري کي حالت ميں بھي زناجائز نہیں ہے .

چوتھا مورد : اگر کسی مرد کو مجبور کرے کہ ماہ رمضان میں اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے یا کوئی چیز کھائے یا پئے ، تو اس پ کوئی کفارہ نہیں ہے لیکن اس روزے کی قضا اس پر واجب ہوگا. (15 )

فقہ شافعی اورتقیہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next