اسلامي فرقے اورتقيہ



مَن كَفَرَ بِاللَّهِ مِن بَعْدِ إِيمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَ قَلْبہ مُطْمَئنِ‏ُّ بِالْايمَانِ وَ لَاكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (7 ) جو شخص بھی ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلے ... علاوہ اس کے کہ جو کفر پر مجبور کردیا جائے اور اس کا دل ایمان کی طرف سے مطمئن ہو ...اور کفر کے لئے سینہ کشادہ رکھتا ہو اس کے اوپر خدا کا غضب ہے اور اس کے لئے بہت بڑا عذاب ہے .

سوال یہ ہے کہ اگر تم لوگ تقیہ نہیں کرتے ہیں تو کیوں ہر خلیفہ اور بادشاہ کے ساتھ نشت و برخاست کرتے ہیں اور ان کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں ؟جب کہ شیعہ عقیدے کے مطابق امام جماعت کی امامت کیلئے عدالت شرط ہے اور ظالم ، فاسق اور غاصب شخص کے پیچھے نمازپڑھنے کو جائز نہیں سمجھتے ہیں.سوال یہ ہے کہ ہر فاسق وفاجر کے پیچھے نماز پڑھنا اگر تقیہ نہیں ہے تو پھر کیا ہے ؟!!

ب: سنت

موجودہ اور گذشته تاريخ ميں، تقیہ کو کامیابی کیلئے ایک پل کی مانند تصور کیا جاتارہا ہے . آپ کی تقریب ذہن کیلئے ہم کچھ مثالیں بیان کریں گے :

اعراب اور اسرئیل کے درمیان چھیڑی گئی چوتھی جنگ میں جو ماه رمضان سن ۵۲ھ میں واقع ہوئی اور اسرائیل کي شكست نا پذيري کا افسانہ پہلی ہی فرصت میں صحرای سینا کے خاک میں دفن ہوا اور اسرائیل کے پرخچے اڑادئے گئے . جس میں فتح اور کامیابی کا اصل راز اور مہم ترین عامل استتار اور تقیہ تھا.اگر مصر اور سوریہ والے جنگی نقشے اور نقل و انتقالات خود کو آخرین لحظہ تک نہ چھپاتے تو ہرگز اسرائیل کو اتنی آسانی سے شکست نہیں دے سکتے تھے .

۱.تقيہ، پیامبر(ص) کی تدبير

پيامبر اسلام(ص) کی زندگي میں موجود شهامت و شجاعت او رتدبيرمیں کسي دوست يا دشمن کو کوئی تردید نہیں .

بعض مسائل جیسے تین سالہ ” مخفيانه دعوت “ اورآپ کی ” هجرت “ جو مکمل طور پر مخفیانہ اور چھپ کرانجام دیتے رہے . جس کی وجہ سے آنحضرت (ص) دشمن کے دائرہ محاصرہ سے نکلنے کے بعد ہی وہ لوگ متوجہ ہوئے . اس کے بعدمدینہ تشریف لانے تک غار ثورمیں مخفی رہنا اور رات کی تاریکیوں میں چلنا اور دن کو مخفی رہنا ، یہ سب تقیہ کےاعتقادی یا عملی مصادیق میں سے ہیں .

۲ .تقيہ،مقدس اهداف کے حصول کا ذریعہ

کیا کوئی کہ ایسے مسائل میں تقیہ کے اصولوں کا بروی کار لانے کو نقطہ ضعف یا ترس یا محافظہ کاری کہہ سکتے ہیں؟!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next