تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



ثانیاً : امام کا تقیه کرنا اپنی جان کے خوف سے نهیں بلکه ممکن هے اپنے اصحاب اور چاهنے والوں کی جان کے خوف سے هوں ؛ یا اهل سنت کے ساتھ مدارات اور اتحاد کے خاطر تقیه کئے هوں. دوسرے لفظوں میں اگر کهیں که تقیه کبھی بھی جان یا مال کے خوف کے ساتھ مختص نهیں هے .

ثالثاً: جو لوگ دوسرے مبنا کے قائل هیں ممکن هے کهه دیں که امام اپنی موت کے وقت اور کیفیت کا علم رکھتے تھے اور ساتھ هی جان کا خوف بھی کھاتے اور تقیه کے ذریعے اپنی جان بچانا چاهتے تھے .

ان دو شیعه عالم دین پر جو اشکال وارد هے یه هے ، که اگر آپ ائمه کے تقیه کا انکار کرتے هیں تو ان تمام روایتوں کا کیا جواب ديں گے که جن میں خود ائمه طاهرین (ع) تقیه کے بہت سے فضائل بیان فرماتے هیں اور ان روایتوں کا کیا کروگے جو امام کے تقیه کرنے کو ثابت کرتی هیں؟!

تقيہ اور عصمت

احکام اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں ایک عام دین دارشخص سے بھی ممکن نهیں هے که وہ کسی بات کو خدا اور رسول کی طرف نسبت دے دے . تو یه کیسے ممکن هے که امام تقیه کرتے هوئے ایک ناحق بات کو خدا کی طرف نسبت دے ؟!یه حقیقت میں امام کے دین اور عصمت پر لعن کرنے کے مترادف هے ! . (4 )

جواب یه هے که اگر هم تقیه کی مشروعیت کو آیات کے ذریعے ثابت مانتے هیں چنانچه اهل سنت بھی اسے مانتے هیں ، کهه سکتے هیں که الله تعالی نے تقیه کو حکم کلی قرار دیا هے.

هم نهیں کهه سکتے هیں که امام (ع) نے بہ عنوان حکم اولی اس بات کو خدا کی طرف نسبت دی هے ؛ ليکن بعنوان حکم ثانوی کسی بات کو خدا کی طرف نسبت دینے میں کوئی اشکال نهیں هے .جیسے خود الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں مجبور شخص کیلئے مردار کھانے کوبحکم ثانوی ، جائز قرار دیا هے .

ثانياً: شيعه اپنے اماموں کوصرف راوی کی حیثیت سے قبول نهیں کرتے بلکه انهیں خودشارعین میں سے مانتے هیں .جو اپنے صلاح دید کے مطابق حکم جاری کرتےهیں .

بجائےتقيہ؛ خاموشی کیوں اختیار نهیں کرتے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next